حیض کی حالت میں کھانا وغیرہ بنا کر کھلا سکتی ہے یا نہیں؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
شرح معانی الآثار میں ہے : المؤمن لا ينجس ۔ ترجمہ: مؤمن ناپاک نہیں ہوتا ہے ( صفحہ 5)۔
مسلم شریف میں ہے: عن عائشة قالت امرني رسول الله صلى الله عليه وسلم انا اناوله الخمرة من المسجد قالت فقلت إني حائض فقال إن حيضتك ليست في يدك ۔ ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ مسجد سے آپ کو جانماز اٹھادوں، میں نے عرض کیا میں حائضہ ہوں ، آپ نے فرمایا تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں تو نہیں ہے (ج 1 کتاب الحیض باب جواز الحائض راس زوجہا الاخر صفحہ 65)۔
شرح مسلم شریف میں ہے: ناپاک نجس العین نہیں ہے، وہ کھانا پکا سکتی ہے، گھر کے کام کاج کر سکتی ہے اور جسم کو چھو سکتی ہے( ملخصا ج1 صفحہ 1000)۔
مذکورہ بالا احادیث و محدثین کی عبارتوں سے ظاہر ہے کہ عورت کے اعضاء ناپاک نہیں ہوتے ہیں۔
