*◆
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ میں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک ہی مسجد میں نیچے ایک امام اور اوپر منزل پر ایک امام تروایح کی نماز پڑھا سکتے ہیں یا نہیں۔
سائل: محمد اشفاق
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
نماز تروایح کی ایک یا دو جماعتیں ایک ہی مسجد ایک ہی وقت میں دونوں امام نیچے اوپر پڑھا سکتے ہیں جبکہ ایک کی آواز دوسرے کو نہ ٹکرائے۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے: تراویح کی دو یا زائد جماعتیں ایک مسجد میں ایک وقت میں جبکہ ایک کی آواز سے دوسرے کو اشتباہ نہ ہو ، دُور دُور فاصلے پر ہوں جیسی مکّہ معظّمہ مسجد الحرام شریف میں ہوتی ہیں جائز ہیں۔(جلد 6 صفحہ 372)۔_
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی ، خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، بنگال۔
*4/ رمضان المبارک 1441ھ*
*28/ اپریل 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
