تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

کیا یہ بات صحیح ہے کہ چار پائی کے نیچے کتا کا پلہ رہنے کی وجہ حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف نہ لائے ؟؟

0



اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

الـســــــوال

 حضرت یہ بتادیں کہ جو مشہور ہے کہ حضور کے چار پاٸی کے نیچے کتا کا پلہ آگیا تھا یہ صحیح ہے یا غلط  اور کس کتاب میں ہے بتادیں بڑی مہربانی ہوگی

الســـائل:سلمان برکاتی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ   

   الجوابـــــ بعون الملک الوھاب : ہاں یہ صحیح ہےمسلم شریف میں ہے : عن عائشة انها، قالت: واعد رسول الله صلى الله عليه وسلم جبريل عليه السلام في ساعة ياتيه فيها، فجاءت تلك الساعة ولم ياته، وفي يده عصا، فالقاها من يده، وقال: " ما يخلف الله وعده ولا رسله " ثم التفت فإذا جرو كلب تحت سريره، فقال يا عائشة: " متى دخل هذا الكلب هاهنا؟ "، فقالت: والله ما دريت، فامر به فاخرج، فجاء جبريل فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " واعدتني فجلست لك فلم تات "، فقال: " منعني الكلب الذي كان في بيتك إنا لا ندخل بيتا فيه كلب ولا صورة ". ترجمہ:‏‏‏‏ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، جبرائیل علیہ السلام نے وعدہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آنے کا اس وقت میں پھر وہ وقت آ گیا اور جبرئیل علیہ السلام نہ آئے اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں ایک لکڑی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنا وعدہ خلاف نہیں کرتا نہ اس کے ایلچی وعدہ خلافی کرتے ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھر اُدھر دیکھا تو ایک پلہ کتے کا تخت کے تلے دکھلائی دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”عائشہ! یہ پلہ کب آیا اس جگہ۔“ انہوں نے کہا: قسم اللہ تعالیٰ کی مجھ کو خبر نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا وہ باہر نکالا گیا اسی وقت جبرائیل علیہ السلام آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میں تمہارے انتظار میں بیٹھا تھا لیکن تم نہیں آئے۔“ انہوں نے کہا: یہ کتا جو آپ کے گھر میں تھا اس نے مجھ کو روک رکھا تھا۔ ہم اس گھر میں نہیں جاتے جس کے اندر کتا ہو یا تصویر۔ (( کتاب اللباس والزینۃ، باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان الخ۔۔))

 واللہ اعلم سبحانہ وتعالیٰ ورسولہ اعلمﷺ 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ

   حـضـرت مفــــتی محمــــــد مظـــہر حســـین سعـــدی رضـــوی ،خـــادم سعدی دار الافـــتاء،متوطن : نـــل بـــاڑی، ســـونا پـــور، اتـــردیـــناجـــپور بنـــگال،

 مـــــوبائل نمـــــبر

+9 1 8 7 9 3 9 6 9 3 5 9 🪀*


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad