تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Huzur gusepak chalis sal tat Esha ki wazo se fajar ki namaz ada ki hai ya nahi? Kiya eh waqueai sahi hai? ___حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ چالیس سال تک عشاء کی وضو سے فجر کی نماز ادا کی ہے یا نہیں؟ کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟

0

Huzur gusepak chalis sal tat Esha ki wazo se fajar ki namaz ada ki hai ya nahi? Kiya eh waqueai sahi hai?

 حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ چالیس سال تک عشاء کی وضو سے فجر کی نماز  ادا کی ہے یا نہیں؟ کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ کیا فرما تے ہیں علمائے کرام ومفتیا نے عظام اس واقعہ کے بارے میں کے بہت سارے علمائےکرام بیان  کرتے ہیں کہ حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ چالیس سال تک عشاء کی وضو سے فجر کی نماز  اداکی کیا یہ واقعہ صحیح ہے اگر صحیح ہے تو حوالے کے ساتھ جواب دیں عین نوازش ہو گی۰ 

 العارض : عبدالکریم رضوی اندور

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الـجــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھاب

ہاں یہ واقعہ صحیح ہےجیساکہ معتبر کتب میں منقول ہیں کہ غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ النورانی چالیس سال تک عشاء کی وضو سے فجر کی نماز  ادا کئے۔قلائد الجواہر فی مناقب عبد القادر الجیلانی میں ہے : وقال ابو الفتح الهروي خدمت سيدي الشيخ عبد القادر الله عنه أربعين سنة، فكان في مدتها يصلي الصبح بوضوء العشاء. ترجمہ: حضرت ابو فتح ہروی رحمۃ اللہ علیہ بیان فرماتے ہیں  کہ میں نے حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی چالیس سال تک خدمت کی،اس مدت میں آپ عشا کے وُضو سے صبح کی نماز پڑھتے تھے۔( صفحہ 76) بھجة الاسرار میں ہے: غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ النورانی نے چالیس سال تک عشا کے وُضو سے فجر کی نماز ادا فرماتے تھے۔ ( مخلصا ذکر طریقہ)۔


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

*14/ ربیع الاخر 1442ھ* 

*30/ نومبر 2020ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad