تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Halate namaz me aayete sajda pardhane se kitne bar sajda karna zaruri hai?_____حالت نماز میں آیت سجدہ پڑھنے سے کتنے بار سجدہ کرنا ضروری ہے؟؟

0

Halate namaz me aayete sajda pardhane se kitne bar sajda karna zaruri hai?

حالت نماز میں آیت سجدہ پڑھنے سے کتنے بار سجدہ کرنا ضروری ہے؟؟

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسٔلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے نماز میں ایک بار آیت سجدہ پڑھی اس کے بدلے اس نے دو مرتبہ سجدہ کیا تو کیا حکم ہے نماز ہوی یا نہیں؟


محمد حیدر علی کشن گنج بہار


〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

کسی نماز میں اگر آیت سجدہ پڑھی تو فوراً سجدہ واجب ہے تین آیت سے زیادہ دیر لگانا گناہ ہے۔صورت مسئولہ میں اگر اس نے ایک بار آیت سجدہ پڑھی اور دوبار سجدہ کیا تو ادائے رکن واجبات میں کمی وزیادتی ہونے کی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہے اگر اس نے آخر میں سجدہ سہو کر لیا تو نماز ہو جائے گی ورنہ اعادہ واجب ہے۔


 فتاویٰ ہندیہ میں ہے : ولا يجب السجود الا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما۔ (ج1 الباب الثانی عشر فی سجود السہو صفحہ 126)۔


ردالمحتار میں ہے:التفکر الموجب للسھو مالزم منه تاخیر الواجب أو الرکن عن محله بان قطع الاشتغال بالرکن أو الواجب قدر اداء رکن و ھو الاصح . ملخصا۔ ترجمہ:ایسا سوچنا جو سہو کا سبب ہے وہ ہوگا جو واجب یا رکن کو اپنے مقام سے مؤخر کردے مثلاً اداء رکن کی مقدار کسی رکن یا واجب سے اعراض کر لیا جائے یہی اصح ہے . ملخصاً(ج2 کتاب الصلاۃ، باب سجود السہو صفحہ 544 )۔

ھدایہ میں ہے:ويسجود للسهو فى الزيادة والنقصان سجدتين بعد سلام ،قال يلزمه السهو اذا زاد فى صلاته فعلا من جنسها ليس منها وهذا يدل على ان سجدة السهو واجبة هو الصحيح لأنها تجب لجبر النقص تمكن فى العبادة فتكون واجبة ۔( ج1 باب سجود السہو صفحہ 451 )۔


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، بنگال۔

*14/ رمضان المبارک 1441ھ* 

*8/ مئی 2019ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad