تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Polti murgi ka pair aur chamra paka kar khana kaisa hai----پولٹی مرغی کا پیر اور چمڑا پکاکر کھانا کیسا ہے؟؟؟

0


 Polti murgi ka pair aur chamra paka kar khana kaisa hai??

 پولٹی مرغی کا پیر اور چمڑا پکا کر کھانا کیسا ہے؟؟؟‭

السلام عليكم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہے علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ھندہ پولٹی مرغی کے پیر اورکھال یعنی چمڑا پکاکر کھاتے ہے؟کیا شرعاً کھانا جائز ہے یا نہیں؟ تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں

سائل : اورنگ زیب
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
مرغی کا پیر ، چمڑا کھانا جائز ہےفتاویٰ رضویہ میں ہے : مذبوح حلال جانور کی کھال بیشک حلال ہے۔ شرعا اس کا کھانا ممنوع نہیں اگر چہ گائے ، بھینس بکری کی کھال کھانے کے قابل نہیں ہوتی۔ فی الدرالمختار اذا ماذکیت شاۃ فکلہا، سوی سبع ففیہن الوبال ، فحاء ثم خاء ثم غین ،ودال ثم میمان وذال، انتہی فالحاء الحیاء وھو الفرج، والخاء الخصة، والغین الغدۃ، والدال الدم المسفوح، والمیمان المرارۃ والمثانة، والذال الذکر"در مختار میں ہے جب بکری ذبح کی گئی تو سات اجزاء جن میں وبال ہے کے ماسوا کو کھاؤ، ساتھ یہ ہیں: ح، پھرخ، پھر غ، اور د، پھر دو میم، اور ذ انتہی حا حیاء کی وہ شرگاہ، خاء خصیہ کی، غین غدود کی، دال دم مفسوخ کی، اور دومیم مرارہ (پتہ) اور مثانہ، اور ذال ذکر ہے۔( جلد 20/ صفحہ 233)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
*29/ ذی القعدہ 1442ھ*
*10/ جولائی2021ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad