تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

baade wafat namaz ,roza ka kaffara kiya hai......بعد وفات نماز،روزہ کا کفارہ کیا ہے ؟؟؟؟؟

1

baade wafat namaz ,roza ka kaffara kiya hai......

  بعد وفات نماز،روزہ کا کفارہ کیا ہے ؟؟؟؟؟؟ 

السلام علیکم و رحمتہ الله وبرکاتہ

حضرت ایک مسئلہ پوچھنا ہے

ہندہ کم و پیش 90 سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے، وہ قرآن مجید نہیں پڑھے تھے کیونکہ وہ گاؤں کھیڑے میں پلے بڑے تھے اس وجہ سے نماز پڑھنا بھی نہیں آتی تھی روزہ بھی نہیں رکھتے تھے شادی کے بعد ممبئی میں آۓ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے لگے تو ان کے شوہر نے کہا کہ تم روزہ رکھ کر نماز نہیں پڑھتیں ہو تو روزہ رکھنے کا کیا فائدہ تو ہندہ نے روزہ رکھنا بھی چھوڑ دیئے اب ان کے کئی سالوں کی نماز، روزے قضا ہیں ان کی اولاد اپنی ماں کی نمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا کرنا چاہتی ہیں اولاد کے پاس فدیہ کی رقم بارہ ہزار ( 12000) روپئے ہیں اب نماز ، روزوں کا فدیہ کس طرح اداکرے۔۔۔۔۔۔۔؟ رہنمائی فرمائیں 


سائل : بندئہ خدا

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

 شوہر کا یہ کہنا غلط تھا کہ تم روزہ رکھ کر نماز نہیں پڑھتی ہو تو روزہ رکھنے کا کیا فائدہ، شوہر گناہگار ہوا اور غلط بتاکر روزہ چھوڑوا دینا شریعت مطہرہ پر افتراء کیا، شوہر پر توبہ لازم ہے۔  

صورت مسئولہ میں اگر میت نے اولاد کو وصیت کی تھی تو اس کے ثلث مال سے فدیہ ادا کرنا واجب ہے ورنہ مستحب ۔ 

فدیہ کی مقدار ہر فرض اور وتر کے بدلے نصف صاع گیہوں یا ایک صاع جو تصدق کرے اگر ورثاء اپنی طرف سے فدیہ دینا چاہیں تو کچھ مال اپنے پاس سے یا قرض لے کر مسکین پر تصدق کرکے اس کے قبضہ میں دیں اور مسکین اپنی طرف سے اسے ہبہ کر دے اور یہ قبضہ بھی کرلے پھر یہ مسکین کو دیے یوہیں لوٹ پھیر کرتے رہے یہاں تک کہ سب فدیہ ادا ہو جائے۔مذکورہ طریقے پر بارہ ہزار ( 12000) روپے کو بھی کریں ان شاءاللہ تعالیٰ فدیہ ادا ہو جائے گا.۔در مختار مع رد المحتار میں ہے : و لو مات و عليه صلوات فائتةواوصي بالكفارة يعطي لكل صلاة نصف صاع من بر وكذا حكم الوتر والصوم وانما يعطي من ثلث ماله" ترجمہ: اور اگر وہ شخص مر گیا اور اس پر قضا نمازیں ہوں اور اس نے کفارہ کی وصیت کی ہو تو ہر نماز کے بدلے نصف صاع گیہوں ادا کرے اور اسی طرح وتر اور روزے کا حکم ہے بیشک وہ اس کے ثلث مال سے دے گا ( ج 2کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت، صفحہ 532/533)فتاوی ہندیہ میں ہے : اذا مات الرجل وعليه صلوات فائتة فاوصي بأن تعطي كفارة صلواته يعطي لكل صلاة نصف صاع من بر وللوتر نصف صاع و لصوم يوم نصف صاع من ثلث ماله" ترجمہ: جب آدمی مر گیا اور اس پر فوت شدہ نمازیں ہو اور اس نے وصیت کی اپنی نمازوں کی کفارہ ادا کر دینا تو وہ ہر نماز کے بدلے نصف صاع گیہوں اور وتر اور روزے کے لیے بھی نصف صاع ادا کرے اس کے تہائی مال سے ( ج 1کتاب الصلاۃ،مسائل متفرقة صفحہ 125) بہار شریعت جلد اول میں ہے : جس کی نمازیں قضا ہوگی اور انتقال ہوگیا تو اگر وصیت کر گیا اور مال بھی چھوڑا تو اسکی تہائی سے ہر فرض اور وتر کے بدلے نصف صاع گیہوں یا ایک صاع جو تصدق کرے اور مال نہ چھوڑا اور ورثا فدیہ دینا چاہیں تو کچھ مال اپنے پاس سے یا قرض لے کر مسکین پر تصدق کر کے اس کے قبضہ میں دیں اور مسکین اپنی طرف سے اسے ہبہ کر دے اور یہ قبضہ بھی کر لے پھر یہ مسکین کو دیے یوہیں لوٹ پھیر کرتے رہے یہاں تک کہ سب کا فدیہ ادا ہو جائے اور اگر مال چھوڑا مگر وہ ناکافی ہے جب بھی یہی کریں اور اگر وصیت نہ کی ولی اپنی طرف سے بطور احسان فدیہ دینا چاہیے تو دے اور اگر مال کی تہائی بقدرِ کافی ہے اور وصیت یہ کی کہ اس میں سے تھوڑا لے کر لوٹ پھیر کر کے فدیہ پورا کر لیں اور باقی کو ورثا یا اور کوئی لے لے تو گنہگار ہوگا(حصہ 4/ قضا نماز کا بیان،صفحہ 707)۔۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند

*18/ محرم الحرام 1443ھ* 

*28/ اگست2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
  1. How To Make Money From A Casino Game Developer
    If you are starting with an online casino or online slot machine developer that creates 메리트카지노 조작 a rich portfolio and a good deposit and withdrawal strategy, 1 answer  ·  0 votes: No, you're not alone. In fact, when you start looking at 바카라 그림 one of the งานออนไลน์ world's largest, most successful and best-known slot game 메리트카지노총판 developers, it's a huge opportunity to create some 슬롯 가입 머니

    ReplyDelete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad