خلاف ترتیب سورتیں پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب قبلہ رہنمائی فرمائیں اس مسئلہ میں کہ امام نے نماز میں خلاف ترتیب سورتیں پڑھی تو کیا نماز ہوگی یا نہیں جواب بحوالہ عنایت فرمائیں
سائل : تحسین رضا
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
اگر امام نے سورتیں خلاف ترتیب سہوا پڑھیں تو کوئی حرج نہیں، اگر جان بوجھ کر پڑھیں تو گناہ گار ہوگا پھر بھی نماز میں کوئی خلل نہیں، نماز ہوگئی۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے: امام نے سورتیں بے ترتیبی سے سہوا پڑھیں تو کوئی حرج نہیں، قصداً پڑھیں تو گناہ گار ہوا، نماز میں کچھ خلل نہیں۔(فتاویٰ رضویہ جلد 6 صفحہ 239)۔
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن : نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور، بنگال
*7/ شوال المکرم 1441ھ*
*31/ مئ 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*=======================
