قربانی کا گوشت کتنے دن کھا سکتے ہیں؟
السلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علماےْ کرام و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ قربانی کا گوشت کتنے دن کھانا جائز ہے قرآن وحديث کی روشنی میں جواب عنايت کرکے شکريہ کا موقع ديں مہربانی ہوگی؟؟
سائل: محمد مطیع الرحمن ضلع درنگ خرپٹیا آسام
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : جب تک گوشت خراب نہ ہو اسے کھا سکتے ہیں کوئی حرج نہیں۔
قرآن مجید میں ہے: فكلوا منها واطعموا القانع والمعتر." ترجمہ: تو ان میں سے خود کھاؤ اور صبر سے بیھٹنے والے اور بھیک مانگنے والے کو کھلاؤ( پارہ17 سورہ حج آیت 36)
صحیح بخاری شریف میں ہے: قال:" كلوا، واطعموا، وادخروا" ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب کھاؤ، کھلاؤ اور جمع کرو۔( کتاب الاضاحی، باب مایوکل من لحوم الاضاحی صفحہ 1020 المکتبۃ العصریۃ)
درمختار میں ہے : ويأكل من لحم الأضحية ويوكل غنيا و يدخر. ترجمہ : وہ قربانی کا گوشت خور کھائے اور غنی کو کھلائے وہ ذخیرہ کرے۔( ج9 کتاب الاضحیۃ صفحہ474/473 دار الکتب العلمیہ )
واللہ اعلم سبحانہ وتعالیٰ ورسولہ اعلم
ـــــــــــــــــــــــ
کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا،متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور، بنگال
*رابطہ* https://wa.me/+918793969359
اـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
