Warisain me do Betiyan aur ek bibi ko kitna kitna hissa melega
وارثین میں دو (2) بیٹیاں اور ایک بیوی کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید کا انتقال ہوگیا اس کے ایک بیوی اور دو لڑکیاں ہیں دریافت طلب امر یہ ہے کی زید کی زمین اور مکان کیا اس کی بیوی کو ملےگا اور اگر اسکی بیوی کو ملتا ہے تو اس کے بعد کیا اسکے دونوں لڑکیوں کو ملے گا؟؟؟
غلام معین الدین قادری کھنڈوا ایم پی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
صورت مسئولہ میں میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔ تو پوری جائداد کو سولہ (١٦) حصے کئے جائیں گے بیوی کو دو (٢ ) حصے، دو لڑکی کو چودہ (١٤) حصے ملینگے، یعنی ہر ایک لڑکی کو سات سات کر کے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن :نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور بنگال
*19 / ذی الحجہ 1441ھ*
*10/اگست 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
=

