تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Panch bete do betiyan aur ek Bibi ko 24 kata zamin me se kis ko kitna kitna hissa mile ga? پانچ(5 )بیٹے دو (2) بیٹیاں اور ایک بیوی کو چوبیس کھٹا زمین میں سے کس کو کتنا کتنا حصہ ملے گا ؟

0
Panch bete do betiyan aur ek Bibi ko 24 kata zamin me se kis ko kitna kitna hissa mile ga?

پانچ(5 )بیٹے دو (2) بیٹیاں اور ایک بیوی کو چوبیس کھٹا زمین میں سے کس کو کتنا کتنا حصہ ملے گا ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے هیں علماء دین ومفتیان شرع متین   مسله ذیل میں کہ
زید کا انتقال هوگیا  اور اس نے اپنے وارثین میں( پانچ5 )بیٹے (دو 2) بیٹیاں اور ایک بیوی کو چھوڑا اور اس کی کل متروکه جائدات (property)
چو بیس کٹھا زمین هے ان سبھوں کے درمیان مراث کس طرح 
تقسیم هوگا حکم شرع ارشاد فرمائے 

المستفتی : محمد عارف حیدرویشالی بهار

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
صورت مسئولہ میں میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔ تو پوری جائداد کو چھیا نوے (٩٦) حصے کئے جائیں گے بیوی کا (١٢ ) حصہ، پانچ لڑکے کے ستر (٧٠) حصے ، (یعنی ایک لڑکا کا حصہ چودہ چودہ کر کے) دو لڑکیاں کے چودہ (١٤) حصے،(یعنی ایک لڑکی کا حصہ سات سات کر کے)ملینگے۔۔   

تو ترکہ چوبیس کھٹا زمین میں سے بیوی کو تین کھٹا (٣) دو بیٹی کو تین کھٹا پانچ پوئینٹ ( ٣.٥) پانچ بیٹے کو سترہ کھٹا پانچ پوئینٹ (١٧.٥)ملینگے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی ،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، بنگال۔
*7/ محرم الحرام 1442ھ*
*27/ اگست 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰=

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad