امانت پڑی ہو تو اس پر زکوٰۃ کون نکالے گا
السلام علیکم
امید ہے آپ بخیریت ہونگے۔ ایک سوال تھا حضرت۔
اگر ایک شخص کے پاس کوئی امانت پڑی ہو تو کیا وہ اسکی زکوٰۃ ادا کریگا؟
بینوا تو اجروا۔
سائل : محمد شوکت علی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
صورت مسئولہ میں مودَع کو اس امانت کے مال پر زکوٰۃ نکالنا واجب نہیں کیونکہ مودَع امانت کا مالک نہیں اور زکوٰۃ واجب ہونے کے لئے مال بقدر نصاب اُس کی مِلک میں ہوناضروری ہے ہاں اس امانت کے مال پر مودِع کو زکوٰۃ نکالنا واجب ہے ۔ مختصر قدوری میں ہے : إذا ملك نصابا كاملاً ملكا تاما ۔ ( کتاب الزکاۃ )۔
فتاویٰ رضویہ میں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں : روپیہ کہیں جمع ہو کسی کے پاس امانت ہو مطلقاً اس پر زکوۃ واجب ہے( جلد 10 صفحہ 141)
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء ، متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، بنگال
*25/ رمضان المبارک 1441ھ*
*20/ اپریل 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
