طلاق کو شرط پر معلق کرنے سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماۓکرام مسٸلہ ذیل کےبارےمیں کہ زیدنےاپنی بیوی ہندہ سے لڑائی کر رہاتھا لڑائی کے دوران بولا کے ہم دونو کی لڑائی میں جو چھوڑائےگا اس کی ماں کو طلاق اور چھوڑانے کیلے اس کا بیٹا آیا تو کیا طلاق واقع ہوگئی واضح بیان فرماٸیں نوازش ہوگی
مجھے آپ سے امید کامل ہے کہ جواب عنایت فرمائیں گے
آپ کے کاوش کو اللہ رب العزت کی بارگاہ میں قبول فرمائے
احکم الحاکمین آپ کو اور بھی خدمت خلق کرنے کی توفیق عطا فرمائے
سائل: عبدالسبحان بنگال
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
طلاق کی نسبت اس وقت درست ہو سکتی ہےجب حلف اٹھانے والا شخص طلاق دینے کا مالک ہو یا نفس ملکیت کی طرف منسوب کرے۔ صورت مسئولہ میں زید تو طلاق دینے کا مالک تو ہے لیکن اس کا جملہ "جو چھوڑائے گا اس کی ماں کو طلاق"مذکورہ بالا جملہ سے طلاق اس وقت واقع ہوگی جب کہ زید اپنی بیوی کی طرف نسبت کرے۔لہذا مذکورہ بالا جملہ جب زید اپنی بیوی کی طرف نسبت کرے گا تو طلاق واقع ہو جائے گی۔ورنہ نہیں اگر چہ اس کا بیٹا چھوڑائے۔
ہدایہ اولین میں ہے : " ولا تصح اضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه الي ملك، فإن قال لاجنبية أن دخلت الدار فانت طالق ثم تزوجها فدخلت الدار لم تطلق، لان الحالف ليس بمالك ولا اضافه الي الملك أو سببه ولابد من واحد منهما" ترجمہ: اور طلاق کو کسی بھی شرط کے ساتھ مشروط کرنا اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک قسم اٹھانے والا شخص طلاق کی ملکیت نہ رکھتا ہو، یا وہ اسے اپنی ملکیت کی طرف منسوب نہ کرے، اور اگر کسی شخص نے کسی اجنبی عورت سے کہا: اگر تم اس گھر میں داخل ہوئی تو تمہیں طلاق ہے، پھر اس شخص نے اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی اور وہ خاتون اس گھر میں داخل ہوگئی تو اسے طلاق نہیں ہوگئی، کیونکہ یمین والا شخص اس طلاق کا مالک نہیں ہے، اور نہ ہی اس نے اس طلاق کو اپنی ملکیت یا ملکیت کے سبب طرف منسوب کیا ہے، کیونکہ ملک ہونا یا ملکیت کے سبب کی طرف منسوب کرنا شرط کے لئے ضروری ہے۔( ج2 کتاب الطلاق، باب الایمان الطلاق صفحہ 484)۔
واللہ اعلم سبحانہ وتعالیٰ ورسولہ اعلم ﷺ
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن : نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور بنگال
*20/ ذی القعدہ 1441ھ*
*12/ جولائی 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
Masha Allah
ReplyDelete