تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Fidiya kis par hai-----ہر سال محرم الحرام کی دس روزے کی منت مانی اب وہ خود ضعیف العمر اور کمزور ہو چکی ہے اب وہ کیا کرے؟

0

Fidiya kis par hai-----

 ہر سال محرم الحرام کی دس روزے کی منت مانی اب وہ خود ضعیف العمر اور کمزور ہو چکی ہے اب وہ کیا کرے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ و برکاتہ
کیا فرما تے ہیں مفتیان شرع اس مسئلے میں کہ ہندہ نے اپنے بچے کی صحتیابی کے لئے یہ منت مانا کہ اگر میرا بچہ اس مرض سے صحت پا گیا تو میں پوری زندگی محرم کی دس دونوں کے  روزے رکھا کرونگی مگر اب وہ خود ضعیف العمر اور کمزور ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وہ  اس منت کے روزے رکھنے سے معذور ہے اب حکم شرع کیا ہے

 احمد رضا مصباحی جوگیشوری مشرق ممبئی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
اگر صحت یاب ہوگئی تو ہر سال محرم الحرام میں دس روزے رکھنا ضروری ہے اگر وہ اتنی ضعیف العمر اور کمزور ہو چکی ہےکہ ضعف و کمزور سے روزہ رکھنے کی قدرت نہ رہے اور آئندہ قوت حاصل ہونے کی امید بھی نہ ہو اس کو شیخ فانی کہتے ہیں اور وہ ہر روزے کا فدیہ دے اور فدیہ یہ ہے کہ دونوں وقت کا ایک مسکین کو پیٹ بھر کھانا کھلانا یا نصف صاع گیہوں یا گیہوں کا آٹا یا اس سے دونے جو یا اس کی قیمت بطور فدیہ دے تو منت پوری جائے گی۔

قرآن مجید میں ہے: فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ١ؕ وَ عَلَى الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهٗ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهٗ وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْن ۔ ترجمہ: پھر تم میں جو کوئی بیمار ہو یا سفر میں ہو، وہ اور دنوں میں گنتی پوری کر لے اور جو طاقت نہیں رکھتے، وہ فدیہ دیں۔ایک مسکین کا کھانا پھر جو زیادہ بھلائی کرے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے اور روزہ رکھنا تمھارے لیے بہتر ہے، اگرتم جانتے ہو۔ ( پارہ2 سورہ بقرہ آیت 184)

بحر الرائق فی شرح کنز الدقائق میں ہے : الشيخ الفانى وهو يفدى۔ یعنی شیخ فانی کے لئے فدیہ ادا کرے(ج 2کتاب الصوم صفحہ 70)قدوری میں میں ہے : والشيخ الفانى الذى لا يقدر على الصيام يفطر و يطعم لكل يوم مسكينا كلما يطعم فى الكفارات۔ ترجمہ:اور بہت بوڑھا شخص جو روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو وہ افطار کرےاور ہر دن ایک مسکین کو اتنا کھانا کھلائے جتنا کفارات میں کھلایا جایاکرتا ہے(کتاب الصوم صفحہ 273)۔

\فتاویٰ رضویہ: فدیہ صرف شیخ فانی کے لئے رکھا ہے جو بہ سبب پیرانہ سالی حقیقتاً روزہ کی قدرت نہ رکھتا ہو نہ آئندہ طاقت کی امید کہ عمرجتنی بڑھے گی ضعف بڑھے گا اس کے لئے فدیہ کا حکم ہے، ایک روزہ یا ایک نماز کا فدیہ یا کفارہ میں ایک مسکین کی خوراک یا ایک شخص کا صدقہ فطر یہ سب گیہوں سے نیم صاع اور جَو سے ایک صاع ہے۔ صاع دوسو ستر ۲۷۰ تولے ہے ،نیم صاع ایک سو پینتیس ۱۳۵ تولے۔ تولہ بارہ۱۲ ماشہ، ماشہ آٹھ ۸ رتی، رتی آٹھ چاول۔انگریزی روپیہ سکّہ رائجہ سو گیارہ ماشے ہے۔(ماخوذجلد 10صفحہ 520/25)۔

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور بنگال۔
*4 /صفر المظفر 1442ھ*
*22/ستمبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad