السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص کا انتقال ہو گیا ہے اور جو ترکہ ہے وہ بیس لاکھ کا ایک مکان ہے اور ان کی ایک بہن ایک بیٹا اور ایک بیوی ہیں سب کا کتنا کتنا حصہ آے گا ارشاد فرمادیجئے
سائل: معراج رضوی شاہجہانپور
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
صورت مسئولہ میں میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔ تو پورے جائداد کو آٹھ (٨) حصے کئے جائیں گے ایک بیوی کا ایک ( ١)حصہ، ایک بیٹا کا سات ( ٧) حصے ملینگے، اور بہن محجوب ہونگے۔
مذکورہ ترکہ بیس لاکھ میں ایک بیوی کو 250,000 ہزار ملے گا اور بیٹا کو 1,750,000 ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، بنگال
*8 / ذی الحجہ 1441ھ*
*30/ جولائی 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
Add my number
ReplyDelete9936237306