تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Bis lakh ka ek makan taraka me se, bibi aur ek baita ko kitna kitna hisa mile ga??------بیس لاکھ کا ایک مکان ترکہ میں سے، بیوی اور ایک بیٹا کا کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

1

Bis lakh ka ek makan taraka me se, bibi aur ek baita ko kitna kitna hisa mile ga

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص کا انتقال ہو گیا ہے اور جو ترکہ ہے وہ بیس لاکھ کا ایک مکان ہے اور ان کی ایک بہن ایک بیٹا اور ایک بیوی ہیں سب کا کتنا کتنا حصہ آے گا ارشاد فرمادیجئے

سائل: معراج رضوی شاہجہانپور
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
صورت مسئولہ میں میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔ تو پورے جائداد کو آٹھ (٨) حصے کئے جائیں گے ایک بیوی کا ایک ( ١)حصہ، ایک بیٹا کا سات ( ٧) حصے ملینگے، اور بہن محجوب ہونگے۔

مذکورہ ترکہ بیس لاکھ میں ایک بیوی کو 250,000 ہزار ملے گا اور بیٹا کو 1,750,000 ملے گا۔

  واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، بنگال
*8 / ذی الحجہ 1441ھ*
*30/ جولائی 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad