اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
الـســــــوال
بعدہٗ عرض یہ ہے کہ اس مسئلے کے بارے میں کیا حکمِ شرع ہے کہ زکوٰۃ و خیرات و صدقات صرف اسی مدرسہ میں دینا درست ہے جہاں مطبخ چلتا ہے؟ تو کیا جس میں مطبخ نہ چلے وہاں نہیں دے سکتے کیا حکم شرع ہے؟ رہنمائی فرمائیں"
ســـائل؛-ارشـد علـی خلیل آبادی (یو،پی)
════════════
وعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
الجوابـــــ بعون الملکــــ الوہابــــــ
زکاةو فطرہ کے اصل مستحقین غربا و مساکین ہی ہیں،، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے،
”انما الصدقات للفقراء والمساكين“
( سورہ مائدہ آیت 60 )
صورت مسئولہ میں برصدق سوال اگر وہ مدرسہ خالص دینی تعلیم و تحفظ اسلام کے لیے ہے تو اس میں زکاة دے سکتے ہیں حیلہ شرعی کرکے اس کا طریقہ یہ ہے کہ زکوٰۃ کی رقم بنیت زکوٰۃ کسی فقیر مسلم کو دے کر مالک بنا دے وہ اپنی طرف سے مدرسہ کو دیدے تو مدرسہ کے تعلیمی امور میں,
الغرض
جملہ مصارف میں خرچ کر سکتے ہیں جس کی صراحت کتب فقہیہ میں موجود ہے __،فتاوی ہندیہ میں ہے کہ
”فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي“
(جلد اول 189 فتاویٰ ہندیہ میں ہے
”وکذالک فى خميع ابواب البر كعمارة المساجد و بناء القناطير والحيلة ان يتصدق بقدار زكاته على فقير ثم يامره بالصرف الى هذاه الوجوه“
یعنی
اسی طرح حیلہ کے بعد تمام امور خیر مثلاً تعمیر مساجد اور پلوں کے بنانے میں جائز ہے کہ مالک مقدار زکوٰۃ کے برابر کسی فقیر کو دیدے اور اسے کہے تو ان امور میں خرچ کر دو،
(("جلد 6 صفحہ 392 کتاب الحیل"))
فتاویٰ رضویہ جلد اول پر ہے کہ امور خیر کے لئے حیلہ شرعی کرنے میں کسی قسم کی کراہت یا قباحت نہیں _"
((صفحہ 376"))
سرکار اعلی حضرت امام اہل سنت علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ
ہاں اگر روپیہ بہ نیت زکوٰۃ کسی مصرف زکوٰۃ دے کر مالک کردیں وہ اپنی طرف سے مدرسہ کو دے دے تو تنخواہ مدرسین و ملازمین وغیرہ جملہ مصارف مدرسہ میں صرف ہوسکتا ہے_"
((" مخلصا فتاویٰ رضویہ جلد مخرجہ 10 صفحہ 255 باب المصرف"))
واللــہ و رســولہ اعــلم بالصــواب
═════════════
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
اســـیر حضـور تــاج الشـریعــہ حضــرت عـلامــہ ومــولانا مفتـــی محمــد شمیــم القــادری احمــدی خــوش محمــد صــاحــب قبـــلہ مــد ظلــه العــالـی والنــورانـی"
ســاکـــن کــــھڑکــمن پنـچـایـت گـــوروکــھال، پــوسـٹ کوئمــاری، پـوٹـھیـا، ضــلـع کـــشن گنــج (بہـــار)رابـطـــہ نـمبـــر» 8070567216 91+☎️*
