تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

BILA wajhe sawal karna kaisa hai......بلا وجہ سوال کرنا کیسا ہے ؟

0

بلا وجہ سوال کرنا کیسا ہے

   بلا وجہ سوال کرنا کیسا ہے 

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بلا وجہ سوال کرنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں 


سائل: محمد رضوان 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

بلا وجہ سوال کرنے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے،بخاری شریف میں ہے: كتب معاوية إلى المغيرة بن شعبة، ان اكتب إلي بشيء سمعته من النبي صلى الله عليه وسلم فكتب إليه، سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول:" إن الله كره لكم ثلاثا، قيل وقال وإضاعة المال وكثرة السؤال" ترجمہ: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ انہیں کوئی ایسی حدیث لکھئے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ مغیرہ رضی اللہ عنہ نے لکھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے تین باتیں پسند نہیں کرتا۔ فضول باتیں کرنا، مال کو ضائع کرنا، اور زیادہ سوال کرنا۔ (کتاب الزکاۃ، باب قول اللہ لا یسئلون الناس الحافا الخ صفحہ 220)۔


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_

،حضــرت علامــہ ومــولانا مفتی محمــد مظہـر حسیـن سعـدی رضـوی صــاحــب قبلــہ مدظلــہ العالــی والنــورانــی، خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردینا جپور، بنگال الہند۔

*15/ جمادی الاخری 1441ھ* 

*10/ فروری 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad