تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Walidain ke khilaf shadi karna aur ashora ke din Dhol tashe ke sath Jana kaisa hai______ والدین کے خلاف شادی کرنا اور عاشورہ کے دن ڈھول تاشے کے ساتھ جانا کیسا ہے؟

0

Walidain ke khilaf shadi karna aur ashora ke din Dhol tashe ke sath Jana kaisa hai

 والدین کے خلاف شادی کرنا اور عاشورہ کے دن ڈھول تاشے کے ساتھ جانا کیسا ہے ؟ 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع کہ زید جامع مسجد کا امام ہے اور انہوں نے اپنی پیار محبت شادی والدین کی مرضی کے خلاف کیا ماں روتی رہی لیکن زید اپنی ضد پر قائم رہا


اور محرم الحرام میں عاشورہ کے دن ڈھول تاشے کے اکھاڑے کے ساتھ گشت کرتا ہوا فرضی کربلا میں جاتا ہے


اب زید پر شرعاً کیا حکم عائد ہوگا

اور اس کی امامت درست ہے یا نہیں

مفصل جواب عنایت فرمائیں


سائل

ذاکر حسین اعظم گڑھ اتر پردیش

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرنے کی وجہ سے امام صاحب گناہ گار ہوا اور امام صاحب کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔۔۔۔۔  

( ا)

محرم الحرام میں عاشورہ کے دن ڈھول تاشے کے ساتھ گشت کرتا ہوا فرضی کربلا میں جانا ناجائز و گناہ ہےفتاویٰ رضویہ میں ہے : عَلَم تعزیوں اور فسق کے میلوں اور رقص کے جلسوں میں جانا حرام ہے۔ اپنی تقریبوں میں ڈھول جس طرح فساق میں رائج ہے بجوانا، ناچ کرانا حرام ہے۔ ان افعال کا مرتکب ضرور فاسق معلن ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے کہ پڑھنا جائز نہیں اور پڑھی ہو تو پھیرنا واجب ہے ( جلد 23 صفحہ 98) 

لہذا صورت مسئولہ میں اگر یہ امر واقعی ہے تو ایسا امام فاسق مرتکب کبائر ہے،جب تک توبہ نہ کرے اسے امام بنانا گناہ ہےاور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے واجب الاعادہ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضــرت علامــہ ومــولانا مفتی محمــد مظہـر حسیـن سعـدی رضـوی صــاحــب قبلــہ مدظلــہ العالــی والنــورانــی،خادم سعدی دار الافتا، متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردینا جپور، بنگال الہند۔

*17 / صفر المظفر 1441ھ* 

*5/ اکتوبر 2020ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad