السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ســـــوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلئےذیل میں کہ آئی پی ایل ipl میچوں پے سٹہ لگا نا عندالشرع کیسا ہے.اور اس سے حاصل کی گئی آمدنی کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے.شریعت مطہرہ کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی.
السائل : محمد زاہد رضا بہرائچ شریف یوپی
______________
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
آئی پی ایل میچوں میں سٹہ لگانا یہ بھی ایک جوا کی قسموں میں سے ایک قسم ہے اور سٹہ لگانا ناجائز و حرام ہے اور اس سے جس قدر مال کمایا ہے وہ بھی حرام ہے قرآن مجید میں ہے
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِـرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۔
تـرجمـہ: اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ،
(( پارہ 6 سورہ مائدہ آیت 90 ))
در مختار میں ہے :السحت مایأخذ مقامر (باختصار)۔ ترجمہ : جوئے میں حاصل کیا ہوا مال حرام ہے۔ (باختصار)۔( کتاب الحظر و الاباحۃ ، فصل فی البیع )۔
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
__________________
کتبــــــــــــــــــــــہ
حضــرت علامــہ ومــولانا مفتی محمــد مظہـر حسیـن سعـدی رضـوی صــاحــب قبلــہ مدظلــہ العالــی والنــورانــی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور، اتردینا جپور بنگال الہند۔
(مــــــورخــــــہ:👈 02/10/2020)
رابـــطـــہ نـــمـــبـــر
*📲+91 87939 69359*
