تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Moqtadi ko sana kab pardna chai___مقتدی کو ثناء کب پڑھنا چاہیے؟؟؟؟؟؟

0

Moqtadi ko sana kab pardna chai?

  مقتدی کو ثناء کب پڑھنا چاہیے؟؟؟؟؟؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ

سری نمازوں میں مقتدی  ثناء کب پڑھے گا۔؟؟جواب عطاء فرما دیں،جزاک اللہ خیرا کثیرا۔


سائل۔ شاہد ملتان ملتان۔

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

ثناء پڑھنا سنت ہے مقتدی ثناء اس وقت پڑھیں جبکہ امام جہری نماز میں باآواز قرات شروع نہ کی ہو جب قرات شروع کردی ہو تو مقتدی کو خاموش رہنا اور سننا فرض ہے۔


 فتاویٰ رضویہ میں ہے : اسی وقت پڑھ سکتے ہیں کہ امام قرأت با آوازشروع نہ کرلے جب قرأت جہری شروع کردی اب خاموش رہنا اور سننا فرض ہے، ہاں وہ جو ایک رکعت رہ گئی، بعد سلامِ امام جب اسے پڑھنے کے کھڑا ہو اس کی ابتداء میں پڑھے کہ یہ اس کی پہلی رکعت ہے سبحانک پڑھناسنت ہے بغیر اس کے نماز ہوجاتی ہے مگر بلا ضرورت ترک سنت کی اجازت نہیں اور عادت ڈالنے سے گناہگار ہوگا اور جو مثلاً پہلی رکعتِ جہریہ میں ملا اور قرأت شروع ہوجانے کے باعث سبحانک نہ پڑھ سکا اس پر کوئی الزام نہیں کہ اس نے یہ ترک ادائے فرض خاموشی کے لئے بحکم شرع کیا ۔( جلد 6 صفحہ 182)۔

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی ،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ،اتردیناجپور، بنگال۔

*27/ شعبان المعظم 1441ھ* 

*22/ اپریل 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad