السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب قبلہ میرا سوال یہ ہے کہ امام اور مقتدی کے درمیان صف میں کتنا فاصلہ ہونا چاہئے جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں
سائل : محمد واصف
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
امام اور مقتدی کے درمیان صف میں اتنا فاصلہ ہونا چاہئے کہ مقتدی امام کے پیچھے سجدہ بطور مسنون بآسانی ادا کر لے۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے : امام صف سے اتنا آگے کھڑا ہو کہ جو مقتدی اس کے پیچھے ہے اس کا سجدہ بطور مسنون بآسانی ہوجائے بلا ضرورت اس سے کم فاصلہ رکھنا جس کے سبب مقتدیوں کو سجدہ میں تنگی ہو منع ہے یوں ہی فاصلہ کثیر ، عبث چھوڑنا خلاف سنت مؤکدہ ہے( جلد 6 صفحہ 547)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور بنگال۔
*29/ رمضان المبارک 1441ھ*
*23/ مئ 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
