تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

عورتوں کو کانچ کی چوڑیاں پہنی جائز ہے یا نہیں؟

0

عورتوں کو کانچ کی چوڑیاں پہنی جائز ہے یا نہیں؟

   

السلام علیکم

عورتیں جو ہاتھ میں چوڑی پہنتی ہیں عوام میں مشہور ہے اگر نہ پہنی ہو تو جو کھانا بنائےگی وہ حرام ہوگا

اور پانی بھی کسی کو دیگی تو وہ بھی حرام ہوگا اسکی شرعی حیثیت کیا ہے 

حوالہ کے ساتھ جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں 


 سائل: شاہد آفریدی بنارس

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

عورتوں کو کانچ کی چوڑیاں پہنی جائز ہے اور عوام میں جو مشہور ہے کہ جو کھانا بنائےگی یا کسی کو پانی دے گی وہ حرام ہے یہ عوام کی جہالت ہے شریعت کی طرف سے کوئی ممانعت نہیں بلکہ شوہر کے لئے سنگار کی نیت سے مستحب ہے۔

فتاویٰ رضویہ میں اعلی حضرت علیہ الرحمہ سے سوال ہوا۔سوال یہ ہے کہ چوڑیاں کانچ کی عورتوں کو جائز ہیں پہننا۔ یا ناجائز ہیں؟: اعلی حضرت علیہ الرحمہ جواب تحریر فرماتے ہیں : جائز ہیں لعدم المنع الشرعی(اس لئے کہ کوئی شرعی مانع نہیں۔ ت) بلکہ شوہر کے لئے سنگار کی نیت سے مستحب وانما الاعمال بالنیات۔ اعمال کا دار ومدار ارادو پر ہے ۔ بلکہ شوہر یا ماں یا باپ کا حکم ہو تو واجب :لحرمة العقوق و لوجوب طاعة الزوج فیما یرجع الی الزوجیة۔اس لئے کہ والدین اور شوہر کی نافرمانی حرام ہے اور شوہر کی فرمان برداری بسلسلہ حقوق زوجیت واجب ہے ( جلد 22 صفحہ 116/115)


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*8/ رمضان المبارک 1441ھ*
*2/  مئ 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad