تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Me talaq deta hun talaq talaq talaq to usse kitni talaq waqe hogi?____میں طلاق دیتاہوں طلاق طلاق طلاق تو اس سے کتنی طلاق واقع ہوگی؟

0

 میں طلاق دیتاہوں طلاق طلاق طلاق تو اس سے کتنی طلاق واقع ہوگی؟


 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

  تاریخ۔ 31.5.2020 محمد یونس ولد رمضان پورے ہوش و حواس سے ریحانہ وبنت شبیرکو میں طلاق دیتاہوں طلاق طلاق طلاق یہ میرے لاٸق نہیں تھی جوعورت 22 سال تک میری نہیں ہو سکی اگے بھی نہیں ہوتی قانون جو سزادےگا وہ منظور ہے

مفتیان کرام کی بارگاہ عالیہ میں عرض ہے مذکورہ جملہ سے کیا طلاق واقع ہوئی یا نہیں اگر ہوئی تو کونسی؟

برائے کرم مفصل جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں 


المستفتی(مولانا )عبدالحفیظ راجستھان

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

صورت مسئولہ میں تین طلاقیں واقع ہوگئیں شوہر نے جب کہ پہلے جملہ میں بیوی سے کہا میں طلاق دیتاہوں تو آخری تین طلاقوں میں اگر چہ لفظ میں نسبت نہیں مگر قرینہ سے ثابت ہے کہ نیت میں ان تین طلاقوں کی نسبت بھی ضرور اسی بیوی کی طرف ہے خصوصاً آج کل کے جہال عام طور پر تین طلاق سے کم دیتے ہی نہیں ہیں۔ میاں بیوی پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں کہ اب بغیر حلالہ وہ عورت شوہر اول کے لئے حلال نہیں۔


قرآن مجید میں ہے: فإن طلقها فلاتحل له من بعد حتی تنكح زوجا غيره ۔ترجمہ: پھر اگر تیسری طلاق دی اس کے بعد وہ اس سے حلال نہ ہو گی جب تک دوسرے شوہر سے نکاح نہ کرے (پارہ 2 سورہ بقرہ آیت230)۔


فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ان کان الطلاق ثلاثا لم تحل له حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بها ثم یطلقها أو یموت عنها ۔یعنی اگر دوسرے شوہر نے بغیر ہمبستری کے طلاق دی یا مرگیا  تو حلالہ صحیح نہ ہوگا ( ج 1 کتاب الطلاق صفحہ 473)۔ 


حلالہ کی صورت یہ ہے کہ عدت گزرنے کے بعد ہندہ کسی سنی صحیح العقیدہ سے صحیح نکاح کرے دوسرا شوہر اس کے ساتھ کم سے کم ایک بار ہمبستری کرے پھر وہ مرجائے یا طلاق دیدےتو دوبارہ عدت گزارنے کے بعد وہ زید سے نکاح کر سکتی ہےاگر شوہر ثانی نے بغیر ہمبستری طلاق دیدی یا مرگیا تو حلالہ صحیح نہیں ہوگا كما في حديث العسيلة۔


   واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور، بنگال

*16 / شوال المکرم 1441ھ* 

*9/ جون 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad