تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

گرل فرینڈ کو روپیہ دیکر واپس لینا کیساہے؟

0

گرل فرینڈ کو روپیہ دیکر واپس لینا کیساہے؟
  

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

زید حامدہ سے پیار ومحبت کرتا تھا اسی کے درمیان زید نے حامدہ کو پانچ ہزار( 5000) روپیہ دیا پھر کچھ دنوں کے بعد آپس میں جھگڑا ہوگیا اب زید کہتا ہے کہ جو میں پانچ ہزار دیا تھا وہ مجھے دو تو کیا زید وہ پانچ ہزار لے سکتا ہے یا نہیں جواب دیکر رہنمائی فرمائیں بہت مہربانی ہوگی 


المستفتی: محمد عطیق

 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

زید معاشقہ سے 5000 ہزار لے سکتا ہے کیونکہ وہ رشوت ہے۔


فتاویٰ ہندیہ میں ہے: المتعاشقان يدفع كل واحد منهما لصاحبه اشياء فهي رشوة لا يثبت الملك فيها وللدافع استردادها۔ یعنی باہمی معاشقہ کرنے والوں میں سے ہر ایک نے جو دوسرے کو دیا وہ رشوت ہے اس سے ملک ثابت نہیں ہوتی اور دینے والے کو اختیار ہے کہ واپس لے لے۔ (ج 4 کتاب الہبۃ ،الباب الحادی عشر فی المتفرقات صفحہ 403)


  واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور،ویسٹ بنگال۔

*8/ شعبان المعظم 1441ھ* 

*3/ اپریل 2020ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad