تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Nafle namaz baith kar padhne ki halat me agar surin utha jai to kiya hukme hai?____نماز نفل بیٹھ کر پڑھنے کی حالت میں اگر سرین اٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟

0

Nafle namaz baith kar padhne ki halat me agar surin utha jai to kiya hukme hai?

  

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ جب نفل نماز بیٹھ کر ادا کرتے ہیں تو رکوع میں سرین اُٹھ جاتے ہیں تو کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نماز مکروہ تحریمی ہے تو کیا یہ درست ہے۔ 


المستفتی: محمد شاکر 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

اعلی حضرت علیہ الرحمہ و الرضوان فتاویٰ رضویہ میں ارشاد فرماتے ہیں : رکوع میں قدر واجب تو اسی قدر ہے کہ سرجھکا ئے اور پیٹھ کو قدرے خم د ے مگر بیٹھ کر نما ز پڑھے تو اسکا درجہ کمال و طریقہ اعتدال یہ ہے کہ پیشانی جھک کر گھٹنوں کے مقابل آجائے اس قدر کے لئے سرین اٹھانے کی حاجت نہیں تو قدر اعتدال سے جس قدر زائد ہوگا وُہ عبث و بیجا میں داخل ہو جائے گا۔فی الحاشیة الشامیة فی حاشیة الفتال عن البرجندی ولوکان یصلی قاعدا ینبغی ان یحاذی جبھته قد ا م رکبتیه لیحصل الرکوع. قلت ولعله محمول علی تمام الرکوع والا فقد علمت حصوله باصل طأطأۃ الراس ای مع انحناء الظھر تامل انتھی۔ ترجمہ : حاشیہ شامیہ میں ہے برجندی کے حوالے سے حاشیہ قتال میں ہے اگر کوئی بیٹھ کر نماز ادا کرتا ہو تو اپنی پیشانی کو گھٹنوں کے برابر جُھکائے تاکہ رکوع حاصل ہوجائے ۔ قلت شاید یہ تمام رکوع پر محمول ہو کیونکہ آپ جان چکے ہیں کہ رکوع سرکو صرف جُھکا دینے سے یعنی ساتھ کچھ پیٹھ کو جُھکانے سے ادا ہوجاتا ہے، غور کرو انتہی۔اور نماز میں جو ایسا فعل کیا جائے گا لا اقل ناپسند مکروہ تنزیہی ہوگا۔ وفی الدرالمختار ویکرہ ترک کل سنة. انتھی ملتقطا۔ درمختار میں ہے کہ ہر سنت کا ترک مکروہ ہے انتہی ملتقطا۔( جلد 6 صفحہ 157)۔

لہٰذا کچھ لوگ کا اس طرح کہنا شریعت مطہرہ پر افتراء ہے اور وہ آئندہ اس طرح نہ کہیں۔

 واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتا،متوطن نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور، بنگال۔

*5/ ریبع الاخر 1441ھ* 

*3/ دسمبر 2019ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad