السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ آج کل لڑکیاں بیوٹی پارلر میں جاتی ہیں بھوں کو باریک کرکے خوبصورتی بنواتی ہے کیا اس طرح بھوں کو باریک کرکے خوبصورتی بنوانا جائز ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں
سائل : محمد مظہر علی ممبئی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
بھوں کو باریک کرکے خوبصورتی بنوانا جائز نہیں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیل کرنے والی ہیں۔۔
قرآن مجید میں ہے:لَا تَبْدِيْلَ لِخَلْقِ اللّـٰهِ۔ ترجمہ: (لوگو!) اللہ تعالٰی کی تخلیق (پیدائش) میں کوئی تبدیلی نہیں، ( پارہ سورہ روم آیت 30 )دوسری جگہ ہے : وَلَاٰمُرَنَّـهُـمْ فَلَيُغَيِّـرُنَّ خَلْقَ اللّـٰهِ. ترجمہ:اللہ تعالیٰ نے اپنے دشمن شیطان لعین سےحکایتاً فرمایا (کہ اس نے کہا) ضرور انھیں حکم دوں گا تو وہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیل کریں گے ( پارہ سورہ نساء آیت 119)۔
بخاری شریف میں ہے: عن ابن مسعود رضی ﷲ تعالى عنه قال: لعن ﷲ الواشمات والمستوشمات، والمتنمصات والمتفلجات للحسن، المغیرات خلق ﷲ. ترجمہ : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے روایت فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ان عورتوں پر لعنت کرے جو ''خال'' گود نے والی اور خال گدوانے والی ہیں، چہرہ کے بال نوچنے اور نچوانے والی ہیں۔اور خوبصورتی کے پیش نظر دانتوں کے درمیان کشادگی بنانے والی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیل کرنے والی ہیں۔ (کتاب اللباس، باب الموصولۃ، وباب المستوشمۃ، صفحہ1074)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپورہاٹ،اتردیناجپور، ویسٹ بنگال الہند۔
*27/ ربیع الاول 1442ھ*
*15/ نومبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


السلام علیکم ورحمت اللّٰہ وبراکاتہ
ReplyDeleteوعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Delete