تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

ROZE ki halat me dari ya muye zere naf banwana kaisa hai.......روزے کی حالت میں داڑھی یا موئے زیر ناف بنوانا کیسا ہے؟

0

ROZE ki halat me dari ya muye zere naf banwana  kaisa hai.......

  روزے کی حالت میں داڑھی یا موئے زیر ناف بنوانا کیسا ہے


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

حضور آپ کی خدمت میں یہ سوال ہے کیا روزہ رکھ کر داڑھی بنا سکتے ہیں یا نہیں

اور زیرناف نکال سکتے ہیں یا نہیں جواب ضرور عنایت فرمائیں حضور کرم نوازش ہوگی


محمد اعظم رضا  کرناٹک سے

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

مسئولہ میں ایک مشت داڑھی رکھنا واجب اور ایک مشت سے کم کرنا شرعاً سخت ناجائز و حرام ہے اور روزے کی حالت میں داڑھی منڈانا اور زیادہ سخت ناجائز وحرام ہے اور داڑھی منڈانے والا فاسق معلن ہے


مشکوٰۃ شریف میں ہے: انهكوا الشوارب واعفوا اللحي ۔ ترجمہ: موچھوں کو خوب کم کرو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ ۔(باب الترجل صفحہ 380)


 در مختار میں ہے: " يحرم على الرجل قطع لحيته۔

ترجمہ: مرد پر حرام ہے اپنی داڑھی کا منڈانا۔ 

(ج9 فصل فی البیع صفحہ 664)


اشعۃ اللمعات میں ہے : " گذاشتن آن بقدر قبضہ واجب ست۔

یعنی داڑھی کو ایک مشت تک چھوڑ دینا واجب ہے ( ج 1 صفحہ 212)


فتاویٰ رضویہ میں ہے: داڑھی کترواکر ایک مشت سے کم رکھنا حرام ہے 

( ج 23 صفحہ 98)

(2)

 موئے زیر ناف دور کرنا سنت ہے ،ہر ہفتہ میں نہانا بدن کو صاف ستھرا رکھنا اور موئے زیر ناف دور کرنا مستحب ہے اور بہتر جمعہ کا دن ہے اور پندرھویں روز کرنا بھی جائز ہے اور چالیس دن سے زیادہ چھوڑے رکھنا مکروہ تحریمی وگناہ ہے لہذا روزے کی حالت میں موئے زیر ناف دور کرنے سے روزہ میں کوئی فرق نہیں آتا ہے اور دور کرنا جائز ہے


مسلم شریف میں ہے : عن انس بن مالک قال قال انس وقت لنا فی قص الشارب، و تقليم الاظفار، ونتف الابط، وحلق العانة ان لا نترك اكثر من اربعين ليلة۔ترجمہ حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے مونچھیں ترشوانے ناخن کاٹنے بغل کے بال نوچنے  زیرناف کے بال کرنے کی زیادہ سے زیادہ چالیس دن مقرر فرمائی-(ج1کتاب الطہارۃ، باب خصال الفطرۃ صفحہ 147)

درمختار مع رد المحتار میں ہے : حلق عانته و تنظيف بدنه بالاغتسال فى كل اسبوع مرة والا فضل يوم الجمعة و جاز فى كل خمسة عشرہ و وكره تركه  أي تحريما وراء الاربعین۔ ( ج 9 کتاب الحظر والاباحۃفصل فی البیع صفحہ 583)


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا مفتی محمــــــــد مـظـہـر حــسـین سـعــدی  الـقــادری عـفـی عــنـہ صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی،خــادم سعدی دارالافـتـاء،متوطن: نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الـھـــــنــد۔

*6/ رمضان المبارک 1441ھ* 

*2/ مئی 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad