فدیہ کس کے لیے ہے اور کتنا دینا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ فدیہ کس کے لیے ہے اور کتنا دینا ہے
المستفتی: قاري محمد عرفان رضا بركاتي جامعة الشاهديه ارشدالعلوم نولفور فور سيوان ( بہار )
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
جو بوڑھے مرد یا عورت کو پیرانہ سالی ( بڑھاپے ) کے ضعف سے روزہ رکھنے کی قدرت نہ رہے اور آئندہ قوت حاصل ہونے کی امید بھی نہ ہو اس کو شیخ فانی کہتے ہیں ہر روزے کا فدیہ یہ ہے کہ دونوں وقت کا ایک مسکین کو پیٹ بھر کھانا کھلانا یا نصف صاع گیہوں یا گیہوں کا آٹا یا اس سے دونے جو یا اس کی قیمت بطور فدیہ دے
قرآن مجید میں ہے: فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ١ؕ وَ عَلَى الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهٗ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهٗ وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْن ۔ ترجمہ: پھر تم میں جو کوئی بیمار ہو یا سفر میں ہو، وہ اور دنوں میں گنتی پوری کر لے اور جو طاقت نہیں رکھتے، وہ فدیہ دیں۔ایک مسکین کا کھانا پھر جو زیادہ بھلائی کرے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے اور روزہ رکھنا تمھارے لیے بہتر ہے، اگرتم جانتے ہو۔ ( پارہ2 سورہ بقرہ آیت 184)
بحر الرائق فی شرح کنز الدقائق میں ہے : الشيخ الفانى وهو يفدى۔ یعنی شیخ فانی کے لئے فدیہ ادا کرے(ج 2کتاب الصوم صفحہ 70)
قدوری میں میں ہے : والشيخ الفانى الذى لا يقدر على الصيام يفطر و يطعم لكل يوم مسكينا كلما يطعم فى الكفارات۔ ترجمہ:اور بہت بوڑھا شخص جو روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو وہ افطار کرےاور ہر دن ایک مسکین کو اتنا کھانا کھلائے جتنا کفارات میں کھلایا جایاکرتا ہے(کتاب الصوم صفحہ 273)
فتاویٰ رضویہ میں ہے: فدیہ صرف شیخ فانی کے لئے رکھا ہے جو بہ سبب پیرانہ سالی حقیقتاً روزہ کی قدرت نہ رکھتا ہو نہ آئندہ طاقت کی امید کہ عمرجتنی بڑھے گی ضعف بڑھے گا اس کے لئے فدیہ کا حکم ہے، ایک روزہ یا ایک نماز کا فدیہ یا کفارہ میں ایک مسکین کی خوراک یا ایک شخص کا صدقہ فطر یہ سب گیہوں سے نیم صاع اور جَو سے ایک صاع ہے۔ صاع دوسو ستر ۲۷۰ تولے ہے ،نیم صاع ایک سو پینتیس ۱۳۵ تولے۔ تولہ بارہ۱۲ ماشہ، ماشہ آٹھ ۸ رتی، رتی آٹھ چاول۔انگریزی روپیہ سکّہ رائجہ سو گیارہ ماشے ہے۔(ماخوذجلد 10صفحہ 520/25)
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا مفتی محمــــــــد مـظـہـر حــسـین سـعــدی الـقــادری عـفـی عــنـہ صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی،خــادم سعدی دارالافـتـاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور ویسٹ بنگال الـھـــــنــد،
*10/ رمضان المبارک 1441ھ*
*4/ مئی 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

