تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

پانچ بیٹیاں اور شوہر کو ترکہ میں سے کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

0

 

‭‮   

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام مفتیان دین اس مسئلہ کے بارے کہ بیوی مر گئی ہے ۔۔۔ اب ان کے پانچ بیٹیاں ہیں اور شوہر باحیات ہے تو پوری پروپٹی کا کتنا کتنا حصہ ہر ایک کو ملےگا جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل : محمد صابر رضا اتر دیناجپور بنگال
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔ تو پورے جائداد کو بیس (٢٠) حصے کئے جائیں گے شوہر کا پانچ (٥ )حصہ، پانچ بیٹیاں کا پندرہ (١٥) حصے ملینگے،ہر بیٹی کو تین تین کر کے  حصہ ملے گا۔۔

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتر دیناجپور پور ویسٹ بنگال الہند۔
*7/ ربیع الاول 1442ھ*
*25/ اکتوبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad