بیوی کا دودھ پینا اور دوسرے کو حکم دینا کیسا ہے؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیانےکرام مسلہ ذیل کے بارے میں,,,,,, 1, ایک شخص یہ کہتا ہے کہ میں کبھی کبھی اپنی بیوی کا دودھ پیتا ہوں اور آپ بھی پی کر دے دیکھو مزہ آیگا, لہٰذا ایسا شخص جو خود اس عمل کو کرے اور دوسرے کو حکم دے ایسے شخص کیلئے حکم شرع کیا ہے,, قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں,,
المستفتی,,,محمّدزین العابدین چیتل گھٹا سونا پور,,,,w b
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
اپنی بیوی کا دودھ پینا حرام ہے اور حرام کام کا حکم دینا بھی حرام ہے وہ شخص پر لازم ہے کہ اپنے قول سے رجوع کرے اور توبہ واستغفار کرے اور اس طرح کا حرام کاموں کا حکم کسی کو نہ دے۔
قرآن پاک میں ہے: وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ .ترجمہ گناہ اور ظلم میں ایک دوسرے سے تعاون مت کرو ( سورہ مائدہ آیت 2)۔فتاویٰ رضویہ میں اعلی حضرت علیہ الرحمہ والرضوان ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں : اوراگر دودھ پیا تو حرام ہے۔( جلد 23 صفحہ 377) اسی میں ہے:اور وہ جو خلاف شرع حکم دیتے ہیں اس کا ماننا حرام ہے، ایسے لوگوں کے لئے قرآن عظیم میں تین الفاظ ارشاد فرمائے: ظالم، فاسق، کافر۔ ( جلد 23 صفحہ 714)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*27/ ربیع الاول 1442ھ*
*15/ نومبر 2020ء *
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

