تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Shuhar ke intiqal ke baad Bibi ko besur ( nath) wagaira pahan sakti hai ya nahi?? ____شوہر کے انتقال کے بعد بیوی کو بسور ( نتھ ) وغیرہ پہن سکتی ہے یا نہیں؟؟

0

Shuhar ke intiqal ke baad Bibi ko besur ( nath) wagaira pahan sakti hai ya nahi??

‭‮‭ 
شوہر کے انتقال کے بعد بیوی کو بسور ( نتھ ) وغیرہ پہن سکتی ہے یا نہیں؟؟


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں جب کوئی شوہر مرجاتا ہے تو عورت کے بسور (نتھ) اتار دیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ نکاح کی علامت تھی اب ختم ہو گئی اس کے بعد کبھی بسور وغیرہ نہیں پہنتی ہے تو کیا کبھی بھی بسور ( نتھ ) وغیرہ نہیں پہن سکتی ہے اگر سکتی ہے تو کب اس کی وضاحت کر کے جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی۔

سائل : حافظ محمد صغیر عالم بہار 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
صورت مذکورہ میں شوہر کے مرنے کے بعد عورت کو ایام عدت تک  بسور ( نتھ ) وغیرہ پہنا جائز نہیں کیونکہ بسور (نتھ) زیور اور زینت ہے اور بیوہ کو زیور کوئی بھی گہنا کسی طرح کا سنگار جائز نہیں، ہاں عدت گزارنے کے بعد پہن سکتی ہے۔
 
فتاویٰ رضویہ میں ہے : موت شوہر پر نتھ نہ پہننا ایام عدت تک تو شرعاً ضرور ہے کہ نتھ زیور اور زینت ہے اور بیوہ کو کوئی گہنا کسی طرح کا سنگار جائز نہیں۔فی الدرالمختار و ردالمحتار تحد (ای وجویا کما فی البحر) مکلفة مسلمة اذا کانت معتدۃ بت أو موت بترک الزینة بحلی ( ای بجمیع انواعہه بحر وفی قاضی خاں المعتدۃ تجتنب عن کل زینة. اھ ملتقطا۔درمختار اور ردالمحتار میں ہے کہ عدت گزارنے والی عورت سوگ منائے یعنی اس کے لئے ایسا کرنا واجب اور ضروری ہے جیسا کہ البحر الرائق میں ہے۔ مسلمان عورت سوگ منانے کی پابند ہے خواہ وہ طلاق کی عدت گزار رہی ہو یا وفات کی سوگ منانے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی قسم کے زیورات نہ پہنے تاکہ زیبائش نہ ہونے پائے (البحر الرائق) فتاوٰی قاضی خاں میں ہے کہ عدت گزارنے والی عورت ہر قسم کی زیب و زینت سے پرہیز کرے اھ ملتقطا۔اور بعد ختم عدت اگر شرعاً نتھ وغیرہ پہننا ناجائز وممنوع سمجھے گنہگار ہوگی کہ یہ معاذ اللہ شریعت مطہرہ پر افتراء ہے اوراگر جائز و روا سمجھ کر یو ہیں عادۃً نہ پہنے تو حرج نہیں۔ ( جلد 23 صفحہ 483)۔۔

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند،
*27/ ربیع الاول 1442ھ*
*15/ نومبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad