تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Jai shere ram bar bar bulna kaisa hai------ جئےشری رام بار بار بولنا کیسا ہے؟

0



 

 جئےشری رام بار بار بولنا کیسا ہے؟؟  

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کےبارےمیں"کہ زیدباربارپکارتاہے" جئےشری رام جئے شریرام،، اس کے بارے میں شریعت کاکیاحکم ہے براہ کرم بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

المستفتی.. ابوضیاغلام رسول سعدی کٹیہاری
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
جئے شری رام یہ کلمہ خالص ہندوانہ نعرہ ہے کوئی مسلمان اسے پسند نہیں کرے گا اگر کوئی یہ کملہ سنے تو سنے والا اسے ہندو ہی گمان کرے گا۔ یہ نعرہ ہندؤوں کا مذہبی شعار ہے۔سنن ابوداؤد میں ہے : من تشبه بقوم فهو منهم. (کتاب اللباس صفحہ 559)فتاویٰ ہندیہ میں ہے : وبتحسين أمر الكفار اتفاقا. ترجمہ : اگر وہ امر کفار کی تحسین کرتا ہے تو بالاتفاق تکفیر کی جائے گی۔( ج2 کتاب السیر، باب المرتدین صفحہ 277)۔

لہذا زید کا یہ جملہ پسند کرنا کفریہ ہے زید پر ضروری ہے کہ توبہ وتجدید ایمان اور بیوی والے ہوں تو تجدید نکاح لازم ہے (اسی طرح ایک سوال کے جواب میں فتاویٰ شارح بخاری، کتاب العقائد ج/ دوم صفحہ 550) میں موجود ہے۔  

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور بنگال
*8/ محرم الحرام 1442ھ*
*28/ اگست 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad