تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Eid ki namaz maidan ya dusri jagah ho sakti hai ya nahi____عید کی نماز میدان یا دوسری جگہ ہو سکتی ہے یا نہیں ؟

0

Eid ki namaz maidan ya dusri jagah ho sakti hai ya nahi___

 


 عید کی نماز میدان یا دوسری جگہ ہو سکتی ہے یا نہیں ؟

  

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

السوال

 علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ عید الفطر یا عیدالاضحیٰ کی نماز عید گاہ کے علاوہ کسی دوسری جگہ پڑھ سکتے ہیں جیسے کہ مدرسہ میں  یا نہیں جواب حوالے کے ساتھ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔

السائل: محبوب عالم گورکھپور 

ــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

الجـــــــــواب بعون الملک الوھاب

 عید کی نماز کی وہی شرطیں ہیں جو جمعہ کی ہیں فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ويشترط للعيد ما يشترط للجمعة الا الخطبة ۔

( ج1 کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ العیدین صفحہ 150)


ہاں اگر شرائط پائے جائیں تو عیدگاہ میں نماز پڑھنی مندوب ومستحب و افضل ہے، جب کوئی عذر شرعی مانع نہ ہو تو عید گاہ کے علاوہ کسی دوسری جگہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : عامہ کتبِ مذہب متون وشروح وفتاوٰی میں تصریح ہے کہ نماز عیدین بیرون شہر مصلی یعنی عیدگاہ میں پڑھنی مندوب ہے، مستحب ہے، افضل ہے، مسنون ہے ، فرض نہیں کہ شہر میں ادا ہی نہ ہو ، واجب نہیں کہ شہر میں پڑھنا مطلقاً گناہ ہو، نقایہ وکنز و وافی و غرر واصلاح و ملتقی وغیرہا متون میں بلفظ ندب ۔وقایہ بکلمه حبب۔ ہدایہ میں بلفظ یستحب۔ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں علامہ ابن ملک سے ہے:الافضل اداؤھا فی الصحراء فی سائر البلدان وفی مکة خلاف ۔ تمام شہرو ں میں میدان میں عید ادا کرنا افضل ہے لیکن مکہ میں اختلاف ہے ۔

( جلد 8 صفحہ 561 )


اسی میں ہے : جائز ہے مگر سنت یہ ہے کہ نماز عیدین عید گاہ میں چاہئے جبکہ کوئی عذر شرعی مانع نہ ہو ۔ (جلد 8 صفحہ 570)اسی میں ہے : جمعہ قائم کرنے کے لئے اگر کوئی مسجد بنائیں تو اذن عام مسلمین واشتہار کے ساتھ کسی میدان خواہ مکان میں پڑھیں۔( جلد 8 صفحہ 440)


      واللّٰہ ورسولہ اعلم بالصواب

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کـتــــــــــــــــــبہ

حـضـرت عــــلامـہ و مـــولانا مفــــتی محمــــــد مظـــہر حســـین سعـــدی رضـــوی صـــاحـب قــــبلہ مــــدظـلہ الـعالـی  والــــنورانـی،خـــادم سعدی دار الافـــتاءمتوطن :نـــل بـــاڑی ، ســـونا پـــورہاٹ، اتـــردیـــناجـــپور، بنـــگال۔

(۲۲)رمضـــان المبــــارک(۱۴۴۱)ھجــــــر (۱۶)مئــــی(۲۰۲۰)عیسوی بروز  ہفتہ

مـــــوبائل نمـــــبر 

📲+9 1 8 7 9 3 9 6 9 3 5 9 


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad