تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

کھانا میں چوہا کا مینگنی ملے تو اس کا کھانا کیسا ہے؟

0

کھانا میں چوہا کا مینگنی ملے تو اس کا کھانا کیسا ہے؟

 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے علمائے کرام مسئلہ میں کہ کھانا میں چوہا کا مینگنی ملے تو اس کا کھانا کیسا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔


سائل : بندہ خدا 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

اگر کھانے کی چیزوں میں چوہا کی مینگنی نکلے تو اسے پھینک دے اور باقی کھانا کھائیں جبکہ اس کا رنگ یا بو یا مزہ ان میں نہ آگیا ہو۔۔  


فتاوی رضویہ میں ہے : چُوہے کی مینگنی اگر چاول کھچڑی روٹی وغیرہ کھانے کی چیزوں میں نکلے تو اسے پھینک کر وہ اشیا کھالی جائیں بشرطیکہ اس کا رنگ یا بُو یا مزہ ان میں نہ آگیا ہو اور اگر چُونے میں نکلے اور وہ چونا جما ہوا ہے تو اس کے قریب کا پھینک کر باقی کھالیں اور بہتا ہوا ہے تو اس سب سے احتراز کریں۔( جلد 4 صفحہ 398)۔۔ 


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

*25/ جمادی الاولی 1442ھ* 

*10/ جنوری 2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad