تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Agar koi shaKhas sunnat ko bidaat najaiz aur shirk kahe ase shakhas par kiya hukme hai----- اگر کوئی شخص سنت کو بدعت ناجائز اور شرک کہے ایسے شخص پر کیا حکم ہے؟

0

اگر کوئی شخص سنت کو بدعت ناجائز اور شرک کہے ایسے شخص پر کیا حکم ہے؟

 اگر کوئی شخص سنت کو بدعت ناجائز اور شرک کہے ایسے شخص پر کیا حکم ہے؟  


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اگر کوئی شخص سنت کے خلاف بات کریں اور سنت کو بدعت ناجائز اور شرک بھی کہے اس شخص کو کیا کہیں گے فاسق یا کافر یا منافق قرآن وہ حدیث سے جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی۔ 


سائل: اکبر علی قادری محمدی کٹیہار لابھاْ

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

جو شخص سنت کو حق و سچ نہ مانے تو اس نے کفر کیا اسے کافر کہیں گے کیونکہ سنّتِ متواتر کا استخفاف کفر ہے۔اور جو اسے بدعت کہتا ہے اگر جاہل ہے اسے سمجھا دیا جائے، اور دانستہ کہتا ہے تو کفر ہے کہ سنت کو بدعت کہتا ہے۔


ردالمحتارمیں ہے : لو لم یر السنة حقا کفر لانه استخفاف۔اگر کوئی شخص سنت کو حق و سچ نہیں جانتا تو اس نے کفر کیا کیونکہ یہ اسکا استخفاف ہے۔(نوع فی السنن من کتاب الصلوٰۃ، مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۲۸)۔


     واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی، خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند،

*1/ رمضان المبارک1441ھ* 

*25/ اپریل 2020ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad