تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Musalman gair muslim ke tihwar ki cheezen bech sakte hain ya nahi? _____کیا ایک مسلمان غیر مسلم کے تہوار کی چیزیں یعنی سامان بیچ سکتا ہے یا نہیں؟

1

Musalman gair muslim ke tihwar ki cheezen bech sakte hain ya nahi?

 Musalman gair muslim ke tihwar ki cheezen bech sakte hain ya nahi?

 کیا ایک مسلمان غیر مسلم کے تہوار کی چیزیں یعنی سامان بیچ سکتا ہے یا نہیں؟ 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کا تہ
کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام ومفتیا نے عظام اس مسلے میں کہ کیا ایک مسلمان غیر مسلم کے تہوار کی چیز یعنی سامان بیچ سکتا ہے کی نہں جیسے رنگ اور پٹاخا وغیرہ  مفتیانے کرام جواب عنایت کریں۔

العارض عبد الکریم رضوی اندور

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
پٹاخا کی تجارت جائز نہیں کہ آتش بازی حرام ہے کہ یہ گناہ پر اعانت ہے جو حرام ہے اگر غیر مسلموں کا مذہبی شعار والی چیزیں ہوں تو اسکی بھی خرید وفروخت کرنا جائز نہیں یہ بھی گناہ پر اعانت ہے۔ اگر رنگ میں اسپرٹ کی آمیزش نہ ہو اس کا بیچنا جائز ہے اور اگر ہو تو اس کا بیچنا ناجائز ہے بعض رنگ ایسے ہیں جن میں خنزیر کی چربی کی آمیزش ہوتی ہے اگر تحقیق سے معلوم ہو جائے تو اس کا بیچنا خریدنا سب حرام ہے البتہ اگر پاک رنگوں کی تجارت کرے اور اس سے اس کا مقصد کسی گناہ پر اعانت نہ ہو تو جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والی منفعت حلال و طیب ہے۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ. ترجمہ: گناہ اور عدوان پر مدد نہ کرو۔ ( سورہ مائدہ آیت 2)الاشباہ والنظائر میں ہے:” الأمور بمقاصدها وذكر قاضي خان في فتاواه أن بيع العصير ممن يتخذه خمرا ،أن قصد به التجارة لا يحرم ، أن قصد به لأجل التخمير حرم “ ( القاعدۃ الثانیۃ صفحہ 23 )
بہار شریعت جلد سوم میں ہے : لوہے، پیتل وغیرہ کی انگوٹھی جس کا پہننا مرد و عورت دونوں کے لیے ناجائز ہے، اس کا بیچنا مکروہ ہے۔ اسی طرح افیون وغیرہ جس کا کھانا ناجائز ہے، ایسوں کے ہاتھ فروخت کرنا جو کھاتے ہوں ناجائز ہے کہ اس میں گناہ پر اِعانت ہے۔( حصہ 16 صفحہ 481 )۔۔

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتر دیناجپور،ویسٹ بنگال الہند۔
*4/ ربیع الاول 1442ھ*
*22/ اکتوبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad