تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Zina se hamal wali ladki ko shadi kar sakte hain ya nahi.......زنا سے حمل والی لڑکی کو شادی کر سکتے ہیں یا نہیں؟؟؟

0

Zina se hamal wali ladki  ko shadi kar sakte hain ya nahi.......


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں میرا یہ سوال ہے کہ کوئی لڑکا نکاح سے پہلے کسی لڑکی کے ساتھ حمل ٹھہرایا پھر اسی لڑکی کے ساتھ نکاح کیا تو کیا یہ بچہ جائز ہوگا یا ناجائز برائے کرم کے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائے جلدی بتائیں کیونکہ مسئلہ بہت ہی نازک وقت میں پہنچا ہے۔ 


سائل : محمد محافظ منتظیر بہار

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

صورت مسئولہ میں زانی حاملہ عورت سے نکاح صحیح و جائز ہے اب اگر یہ حمل اسی ہی لڑکا کا ہے تو اس سے وطی و ہمبستری بھی جائز ہے اگر اس شخص کا حمل نہ ہو تو نکاح کرنے والے کو وطی کرنا جائز نہیں جب تک بچہ پیدا نہ ہو جائے۔درمختار میں ہے: وصح نكاح حبلي من الزنا ولو نكحها الزاني حل له وطيها اتفاقا الولد له ولزمه النفقة"( ج4 کتاب النکاح صفحہ 107)۔ہدایہ میں ہے : وان تزوج حبلي من الزنا جاز النكاح ولا يطاها حتي تضع حملها .( کتاب النکاح فصل فی المحرمات، صفحہ 312)۔۔

(ا) 

اگر وہ بچہ نکاح اور رخصتی کے چھ ماہ یا اس سے زائد ( یعنی زیادہ سے زیادہ دو سال تک )پر بچہ جنی تو شرعاً بچہ اسی شخص کا ہے جس کے نکاح میں وہ عورت ہے اور اسی سے نسب ثابت ہوگا اور بچہ اسی کا مانا جائے گا۔ورنہ اگر چھ ماہ سے قبل بچہ پیدا ہوا تو بچہ کا نسب ثابت نہ ہوگا اور وہ بچہ ولد الزنا ہوگا اور وراث بھی نہیں ہوگا۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے:إذا تزوج امرأة فجاءت بالولد لأقل من ستة أشهر منذ تزوجها لم يثبت نسبه وان جاءت به لستة أشهر فصاعدا يثبت نسبه منه، ولو طلقها بعد الدخول ثم جاءت بولد يثبت النسب إلي سنتين" ( ج1 الباب الخامس عشر فی ثبوت النسب صفحہ 537/536)اسی میں ہے : ولو زنی بامرأۃ فحملت ثم تزوجھا فولدت ان جائت به لسته اشھر فصاعدا ثبت نسبه و ان جائت به لأقل من ستة أشھر لم یثبت نسبه، ولا يرث منه" ( ج 1 کتاب الطلاق، الباب الخامس عشر فی الثبوت النسب، صفحہ537/536)۔۔


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور ویسٹ بنگال الہند۔

*10/ رجب المرجب 1442ھ* 

*23/فروری2021ء *

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad