السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب
مسلہ۔ زید نے ایک بیوی اور ایک بیٹا اور چار بیٹیاں چھوڑا ہے تو ترکہ میں سے کس کو کتنا کتنا حصہ ملے گا
اور مسلہ منبریہ بھی مجھے سمجھا دیجئے
کیا اس مسلہ میں مسلہ منبریہ آے گا
یا عول آے گا سمجھا کر شکریہ کا موقع دیں۔ اللہ تعالیٰ عزوجل آپ کے علم میں مزید اضافہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
سائل: بندئہ خدا
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔تو پورے جائداد کو اڑتالیس (٤٨) حصے کئے جائیں گے ایک بیوی کا چھ ( ٦)حصہ، چار بیٹیاں کا اٹھائیس(٢٨)حصے، یعنی ہر ایک بیٹی کو سات سات کر کے، ایک بیٹا کا چودہ (١٤) حصہ ملینگے۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ. ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4 سورہ نساء آیت11) دوسری جگہ ہے : وَلَـهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْـتُـمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَـدٌ ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَـدٌ فَلَـهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَـرَكْـتُـمْ ۚ مِّنْ بَعْدِ وَصِيَّـةٍ تُوْصُوْنَ بِـهَآ اَوْ دَيْنٍ. ترجمہ: اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دین نکال کر،(پارہ4 سورہ نساء آیت12)۔سراجی میں ہے : واما لبنات الصلب فاحوال ثلاث النصف للواحدۃ والثلثان للاثنین فصاعدۃ. ومع الإبن للذكر مثل حظ الانثيين. وهو يعصبهن. (سراجی ص 21)۔۔
(ا)
یہ مسئلہ نہ مسئلہ منبریہ ہے اور نہ عول ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتا،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*6/ جمادی الاولی 1442ھ*
*23/ دسمبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
