*◆ کیا اہل سنت وجماعت حق پر ہے،اور تہتر فرقوں میں سے کون حق پر ہے ؟◆*
السلام علیکم
۔
اہل سنت وجماعت حق پر ہے
تہتر میں یہ واحد ہےجو حق پر ہے
اور بقیہ باطل وجہنمی ہے
اس کی دلیل کیاہے
مفصل کی ضرورت ہےمع حوالہ
۔
سائل : سبطین حسن ایم پی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
صورت مسئولہ میں بہتر فرقے جہنمی ہے صرف ایک فرقہ جنتی ہے اور وہ اہل سنت وجماعت ہیں جس کی خبر و پیشنگوئی غیب داں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو دی اور ارشاد فرمایا : "وتفترق امتي على ثلاث وسبعين ملة كلهم في النار إلا ملة واحدة، قالوا: ومن هي يا رسول الله؟ قال: ما انا عليه واصحابي " اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، اور ایک فرقہ کو چھوڑ کر باقی سبھی جہنم میں جائیں گے،صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کون سی جماعت ہو گی؟ آپ نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے جو میرے اور میرے صحابہ کے نقش قدم پر ہوں گے۔( ترمذی شریف باب ما جاء فی افتراق ہذہ الامامۃ صفحہ 974،حدیث نمبر: 2641)۔
قرآن مجید میں ہے : "فَاِنْ اٰمَنُـوْا بِمِثْلِ مَآ اٰمَنْـتُـمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوْا" ترجمہ : پھر اگر وہ بھی یونہی ایمان لائے جیسا تم لائے جب تو وہ ہدایت پا گئے۔ (سورہ بقرہ آیت 137)۔ابو داؤد شریف میں ہے : عن معاوية بن ابي سفيان، انه قام فينا، فقال: الا إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قام فينا، فقال:" الا إن من قبلكم من اهل الكتاب افترقوا على ثنتينوسبعين ملة، وإن هذه الملة ستفترق على ثلاث وسبعين : ثنتان و سبعون في النار، و واحدة في الجنة وهي الجماعة" ترجمہ : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان کھڑے ہو کر کہا: سنو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا : ”سنو! تم سے پہلے جو اہل کتاب تھے، بہتر (72) فرقوں میں بٹ گئے، اور یہ امت تہتر(73) فرقوں میں بٹ جائے گی، بہتر فرقے جہنم میں ہوں گے اور ایک جنت میں اور یہی"الجماعة"ہے“۔(کتاب السنۃ ، باب شرح السنۃ صفحہ970،حدیث4597 )۔۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی، خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند
*4/ رجب المرجب 1442ھ*
*17/فروری2021ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

