معتکف میت کے چہرے کو دیکھنے جا سکتے ہیں یا نہیں؟؟؟
الســـلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
زید کی نانی کا انتقال ہو گیا۔ اور اس وقت زید کی دادی اعتکاف میں ہیں۔ اب ان کا پوچھنا یہ ہے کہ اگر دادی صرف نانی کا چہرہ دیکھ کر آ جائیں تو اعتکاف میں کوئی خرابی ہوگی کیا۔۔؟؟؟
تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔
محمد عزیر۔ ملاواں الہ آباد یوپی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
عورت نے مسجد بیت میں اعتکاف مسنون کیا تو بغیر عذر وہاں سے نہیں نکل سکتی، اگر وہاں سے نکلی اگرچہ گھر ہی میں رہی اعتکاف ٹوٹ جائے گا کیونکہ معتکف کےلئے مسجد سے نکلنے کے لئے دو عذر ہیں (1) ایک عذر طبعی مثلاً پاخانہ، پیشاب، استنجا، وضو اور غسل کی ضرورت ہو تو غسل،(2)دوسرا عذر شرعی مثلاً عید یا جمعہ کے لیے جانا یا اذان کہنے کے لیے منارہ پر جانا۔ یہاں تک کہ فقہاء کرام فرماتے ہیں کہ اگر ڈوبنے یا جلنے والے کے بچانے کے لیے مسجد سے باہر گیا یا گواہی دینے کے لیے گیا یا جہاد میں سب لوگوں کا بلاوا ہوا اور یہ بھی نکلا یا مریض کی عیادت یا نمازِ جنازہ کے لیے گیا، اگرچہ کوئی دوسرا پڑھنے والا نہ ہو تو ان سب صورتوں میں اعتکاف فاسد ہوگیا۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے : لو خرج لجنازة يفسد اعتكافه و كذا لصلاتها و لو تعينت عليه أو لانجاء الغريق أو الحريق أو الجهاد اذا كان النفير عاما أو لأداء الشهادة هكذا في التبيين" ( ج1/ کتاب الصوم، الباب
السابع في الاعتکاف، صفحہ 212)۔
لہذا معتکفہ کو نانی کا چہرہ دیکھنے جانے کی اجازت نہیں اگر وہ گئی تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی، خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند
21/ رمضان المبارک 1442ھ
4/ مئ 2021ء
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

