تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Kya maiyat ko mahram ya gair mahram mard auorat dono dekhne jasakte hai ya nahi----کیا میت کو محرم یا غیر محرم مرد عورت دونوں دیکھنے جا سکتے ہیں یا نہیں؟؟

0

Kya maiyat ko mahram ya gair mahram mard auorat dono dekhne jasakte hai ya nahi----

Kya maiyat ko mahram ya gair mahram mard auorat dono dekhne jasakte hai ya nahi??
 کیا میت کو محرم یا غیر محرم مرد عورت دونوں دیکھنے جا سکتے ہیں یا نہیں؟؟ 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔


امید کرتا ہوں کہ آپ سب بخیر ہوں گے ۔۔

علماء کرام سے میرا ایک ہے کہ اگر کوئی رشتدار میں سے مرد انتقال ہو جائے تو کیا عورت دیکھنے جاسکتی ہے 

جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں مہربانی ہوگی 


سائل : محمد اظہار الحق رضوی۔اتر دیناجپور

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

عورت اور مرد کو اپنے محارم کے یہاں تعزیت کیلئے جانے کی اجازت ہے اور میت کے چہرہ کو دیکھنے کی بھی اجازت ہے جبکہ منکرات شرعیہ سے خالی ہو۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : اصل کلی یہ ہے کہ عورت کا اپنے محارم رجال خواہ نساء کے پاس ان کے یہاں عیادت یا تعزیت یا اور کسی مندوب یا مباح دینی یا دنیوی حاجت یا صرف ملنے کے لئے جانا مطلقا جائز ہے جبکہ منکرات شرعیہ سے خالی ہو مثلا بے ستری نہ ہو، مجمع فساق نہ ہو۔ تقریب ممنوع شرعی نہ ہو۔( جلد 22 صفحہ 223)۔۔۔۔۔

(ا) 

اور مرد کو اپنے نامحارم کے یہاں  جانے کی اجازت نہیں۔عورت کو نا محرم مرد کا چہرہ، یا مرد کو نامحرم عورت کا چہرہ دیکھنے کی اجازت نہیں۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : اجانب کے یہاں جہاں کے مرد و زن سب اس کے نامحرم ہوں شادی غمی زیارت عیادت ان کی کسی تقریب میں جانے کی اجازت نہیں اگر چہ شوہر کے اذن سے، اگر اذن دے گا خود بھی گنہگار ہوگا۔( جلد 22 صفحہ 223)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

24/ رمضان المبارک 1442ھ

7/ مئ 2021ء

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad