تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Kiya suteli bhai, bahan ko paripati ka hissa mele ga ya nahi? _____کیا سوتیلی بھائی، بہن کو پروپٹی کا حصہ ملےگا یا نہیں؟؟

0

Kiya suteli bhai, bahan ko paripati ka hissa mele ga ya nahi?

 

مفتی صاحب ‏میرا سوال یہ ہے کہ بھائی کا فوت ہوگیا ہے اس کے کوئی اولاد نہیں ہے لیکن اس ورثہ میں سے 1/ بھائی 1/ بہن اور ماں اور بیوی اور ایک سوتیلی بھائی اور چار سوتیلی بہنیں بھی زندہ ہےاس کی مجموعی جائیداد میں حصہ کیا کیا ہو گا پلیز رہنمائی فرمائیں


‏‎ سائل : بندئہ خدا

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

الجواب بعونہ تعالی

مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔تو پورے جائداد کو چھتیس (36) حصے کئے جائیں گے، بیوی کو نو (9) حصے،ماں کو چھ ( 6) حصے، ایک حقیقی بھائی کو چودہ (14) حصے، ایک حقیقی بہن کو سات (7) حصے ملینگے۔اور سوتیلی بھائی، بہنیں محجوب ہے یعنی اسے کوئی حصہ نہیں ملے گا۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :وَلَـهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْـتُـمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَـدٌ" ترجمہ : اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو۔(سورہ نساء آیت 12)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باری، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

*13/ رمضان المبارک 1442ھ* 

*26/ اپریل 2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad