تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Azan o iqamat me kami ziyadati ho jai azan iqamat ho gi ya nahi____ اذان و اقامت میں کمی زیادتی ہو جائے اذان و اقامت ہوگی یا نہیں؟؟؟؟؟؟

0

Azan

اذان و اقامت میں کمی زیادتی ہو جائے اذان و اقامت ہوگی
 یا نہیں

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مؤذن صاحب نے فجر کی اذان میں الصلوة خیر من النوم کہنا بھول گیا ، ظہر میں اشہد ان لاالہ الااللہ ایک ہی بار کہا تو کیا اذان دوبارہ پڑھنی ہوگی اور باجماعت نماز پڑھنے کیلیئے اذان نہ کہی جائے تو نماز درست ہوگی اور زید کہتا ہے کہ اگر  الصلوة خیر من النوم پڑھنا بھول جائے تو دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں اگر نہیں تو کیوں وجہ دریافت ہے جب سے اذان پڑھی جانے لگی ہے تبھی سے الصلوة خیر من النوم پڑھا جارہا ہے یا بعد میں پڑھا جانے لگا قرآن وحدیث کی روشنی میں  مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں۔

 المستفتی:۔محمد ظہیرالدین نقشبندی دیناجپوری ممبئی 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

اگر اذان میں اشہد ان لاالہ الا اللہ، یا الصلوة خیر من النوم چھوٹ جائے تو اسے دوبارہ پڑھ لےسرے سے لوٹانے کی حاجت نہیں، اگر نہ لوٹائے اور نماز پڑھ لی، تو نماز ہوگئی "الصلوة خیر من النوم" جب سے اذان شروع ہوئی ہے اس وقت سے رائج ہے۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے : اذا قدام في اذانه أو في إقامته بعض الكلمات على بعض نحو أن يقول أشهد أن محمدا رسول الله قبل قوله اشہد ان لا اله الا اللہ' فالافضل في هذا أن ما سبق على أوانه لا يعتد به حتى يعيده وموضعه و إن مضي علي ذلك جازت صلاته كذا في المحيط"(ج 1 کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان،الفصل الثاني، صفحہ 56)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے: اگر کلماتِ اَذان یا اِقامت میں کسی جگہ تقدیم و تاخیر ہوگئی، تو اتنے کو صحیح کرلے۔ سرے سے اعادہ کی حاجت نہیں اور اگر صحیح نہ کیے اور نماز پڑھ لی، تو نماز کے اعادہ کی حاجت نہیں۔(حصہ سوم، صفحہ 473)۔

 🔹وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم🔹

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی، خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند

*5/ رمضان المبارک 1442ھ* 

*18/ اپریل 2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad