السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرا ایک سوال ہے حضرت سوال یہ ہے کہ سنی نے نکاح پھڑیا اور فاسق گواہ ہے تو اب اسکی نکاح ہوگی یا نہیں
جواب عنایت فرمایں تفصیل کے ساتھ حضرت مہر بانی
ہوگی
سائل: محمد صاحب الحق نوری مقیم حال سورت گجرات
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
صورت مسئولہ میں نکاح کے گواہ فاسق ہوں تو ان کی گواہی سے نکاح منعقد ہو جائے گا، البتہ عاقدین میں سے اگر کوئی انکار کر بیٹھے تو ان کی گواہی سے نکاح ثابت نہ ہوگا۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : يصح بشهادة الفاسقين والاعميين كذا في فتاوي قاضيخان.." (ج 1/ کتاب النکاح،الباب الاول فی تفسیرہ الخ۔۔ صفحہ 267)۔بہار شریعت جلد دوم میں ہے : نکاح کے گواہ فاسق ہوں یا اندھے یا اُن پر تہمت کی حد لگائی گئی ہو تو ان کی گواہی سے نکاح منعقد ہو جائے گا، مگر عاقدین میں سے اگر کوئی انکار کر بیٹھے تو ان کی شہادت سے نکاح ثابت نہ ہوگا۔ ( حصہ 7 صفحہ 14)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*21/ رمضان المبارک 1442ھ*
*4/ مئ 2021ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

