تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Ramzanul Mubarak ke aakhri jumma ki namaz pardhane se kiya tamam qazashuda namazin maaf ho jati hai?? ____ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز پڑھنے سے کیا تمام قضاء شدہ نمازیں معاف ہو جاتی ہے ؟؟؟

0

Ramzanul Mubarak ke aakhri jumma ki namaz pardhane se kiya tamam qazashuda namazin maaf ho jati hai?? ____

 رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز پڑھنے سے کیا تمام قضاء شدہ نمازیں معاف ہو جاتی ہے ؟؟؟


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

علماۓ کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں ہے کہ آج جو یہ رواج چلا ہے کہ الوداع یعنی رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز پڑھنے سے تمام قضاء شدہ نمازیں معاف ہو جاتی ہے کیا یہ بات صحیح ہے یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں 

سائل : عبداللہ

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

جمعۃ الوداع کی نماز پڑھنے سے جمعۃ الوداع ہی کی نماز ادا ہوگی اور اس سے یہ سمجھنا کہ تمام قضا شدہ نمازیں ادا ہو جاتی ہیں، محض باطل بے بنیاد اور بد ترین بدعت ہے، یہ جو رواج چلا ہے، موضوع من گھڑت ہے بلکہ اس پر قضا نمازیں ادا کرنا فرض ہےعلامہ قاری علیہ رحمۃ الباری موضوعات کبیر میں فرماتے ہیں: ''من قضی صلوٰۃ من الفرائض فی اخر جمعة من رمضان کان ذلک جابرا لکل صلوٰۃ فائتة فی عمرہ الی سبعین سنة'' باطل قطعا لانه مناقض للاجماع علی ان شیأ من العبادات لاتقوم مقام فائتة سنوات" ترجمہ : جس نے رمضان کے آخری جمعہ میں ایک فرض نماز ادا کرلی اس سے اس کی ستر سال کی فوت شدہ نمازوں کا ازالہ ہو جاتا ہے '' یقینی طور پر باطل ہے کیونکہ اس اجماع کے مخالف ہے کہ عبادات میں سے کوئی شئی سابقہ سالوں کی فوت شدہ عبادات کے قائم مقام نہیں ہوسکتی۔ (الاسرار الموضوعۃ فی الاخبار الموضوعۃ، حدیث 953/ مطبوعہ دارالکتب العربیۃ بیروت صفحہ 242)۔فتاویٰ رضویہ میں ہے : فوت شدہ نمازوں کے کفارہ کے طور پر یہ جو طریقہ ( قضائے عمری) ایجاد کرلیا گیا ہے یہ بد ترین بدعت ہے اس بارے میں جو روایت ہے وہ موضوع ( گھڑی ہوئی) ہے یہ عمل سخت ممنوع ہے،ایسی نیت واعتقاد باطل و مردود، اس جہالت قبیحہ اور واضح گمراہی کے بطلان پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے، حضور پر نور سید المرسلین صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : جو شخص نماز بھول گیا تو جب اسے یاد آئے اسے ادا کرلے، اس کا کفارہ سوائے اس کی ادائیگی کے کچھ نہیں اسے امام احمد ، بخاری ، مسلم۔ ( جلد 8/ صفحہ 155)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

*23/ رمضان المبارک 1442ھ* 

*6/ مئ 2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad