السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام والد صاحب دیندار ہے اور اس کا لڑکا ہمیشہ ایک مشت سے کم داڑھی رکھتا ہے ان کے والد صاحب منع کرنے کے باوجود بات نہیں مانتا ہے تو ان کے والد صاحب گناہ گار ہو گا یا نہیں جواب عنایت فرمائیں
سائل: محمد سفیان
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
اگر وہ ایک مشت سے کم داڑھی رکھتا ہے تو والد صاحب پر فرض ہے کہ اپنے بیٹے کو فسق سے روکے۔اگر والد صاحب حدِ مقدور تک اپنے بیٹے کو نہ روکتا ہو تو گناہ میں دونوں برابر، اگر والد صاحب حدِ مقدور تک روکتا ہو تو اس پر کوئی الزام نہیں۔
قرآن مجید میں ہے : یا ایھا الذین اٰمنوا قوا انفسکم واھلیکم نارا۔ ترجمہ: اےایمان والو ! بچاؤاپنی جانوں کو اوراپنےگھروالوں کوآگ سے۔(پارہ 28 سورہ تحریم آیت6 ) دوسری جگہ ہے: لاتزر وازرۃ وزر اخری ترجمہ:کوئی بوجھ اُٹھانےوالاکسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائےگا(سورہ انعام آیت 164)۔
صحیح بخاری میں ہے :ان عبد الله بن عمر يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" كلكم راع وكلكم مسئول عن رعيته، الإمام راع ومسئول عن رعيته، والرجل راع في اهله وهو مسئول عن رعيته، والمراة راعية في بيت زوجها ومسئولة عن رعيتها، والخادم راع في مال سيده ومسئول عن رعيته"، قال: و حسبت ان قد قال والرجل راع في مال ابيه ومسئول عن رعيته، وكلكم راع ومسئول عن رعيته. ترجمہ:تم سب اپنے متعلقین کے سردار وحاکم ہو اور ہرحاکم سے روزِ قیامت اس کی رعیت کے باب میں سوال ہوگا ۔عورت اپنے شوہر کے گھر کی نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ خادم اپنے آقا کے مال کا نگراں ہے اور اس سے اسکی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ ابن عمررضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ انسان اپنے باپ کے مال کا نگراں ہے اور اسکی رعیت کے بارے میں اس سے سوال ہو گا اور تم میں سے ہر شخص نگراں ہے اور سب سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔(ج1 باب الجمعۃ فی القرٰی والمُدن صفحہ 122)۔
واللہ اعلم سبحانہ وتعالیٰ ورسولہ اعلم ﷺ
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*19 / شوال المکرم 1441ھ*
*12/ جون 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

