تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Minnat e shar e ke gushat ka kiya hukme hai______ منت شرعی کے گوشت پر میلاد و فاتحہ کرنے کے بعد، کیا اس گوشت کو سب کھا سکتے ہیں؟؟

0

Minnat e shar e ke gushat ka kiya hukme hai______

 

 منت شرعی کے گوشت پر میلاد و فاتحہ کرنے کے بعد، کیا اس گوشت کو سب کھا سکتے ہیں؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

  ایک سوال ہے۔ وہ یہ ہے کہ منت شرعی کی جو جانور قربانی دی جاتی ہیں کیا ان کا گوشت میلاد النبی(صلی اللہ علیہ وسلم)پڑھ کر اسی مجلس والے کو کھلا سکتے ہیں یا نہیں؟؟؟؟ جب کہ اس گوشت کو صدقہ کرنا واجب ہے اور اس دور میں بہت کم غریب اور فقراء و مساکین ہے  پھر ہم کس کو صدقہ کریں اور کس کو کھلاۓ؟؟؟! آپ حضور والا سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کو حل کریں مع حوالہ کے۔ بہت بہت مہربانی ہوگی

سائل : محمد صدیق عالم دینا جپوری
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
منت شرعی کا گوشت اغنیا کو کھلانا جائز نہیں ہے، فقرا و مساکین پر تقسیم کردے نہ خود کھا سکتا ہے نہ اغنیا کو کھلا سکتا ہے بلکہ اس کو صدقہ کر دینا واجب ہے اور منت ماننے والا چاہے فقیر ہو یا غنی دونوں کا ایک ہی حکم ہے درمختار مع ردالمحتار میں ہے : وهو مصرف أیضا لصدقة الفطر والکفارة والنذر واغیر ذلک من الصدقات الواجبة"(ج 3کتاب الزکاة باب المصرف صفحہ 283)اسی میں ہے : وان وجبت بہ (النذر) فلا یأکل منہا شیئا، ولا یطعم غنیا ًسواء کان الناذر غنیا أو فقیرا؛ لأن سبیلہا التصدق، ولیس للمتصدق ذلک"(ج 9 کتاب الأضحیة  صفحہ 473)۔
لہذا صورت مسئولہ میں اگر مجلس والے فقرا و مساکین ہیں تو اسے کھلانا جائز ہے ورنہ جائز نہیں، کھلانے کی صورت میں اتنے کا تاوان دینا ضروری ہے بہتر طریقہ یہ ہے کہ دینی مدارس کے 
طلبہ کو دیدیا جائے یا اسے بنا کر کھانا کھلا دیا جائے۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*9/ شوال المکرم 1442ھ*
*22/ مارچ 2021ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad