تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Dorane hamal bibi ko talaq dene se talaq waqe hogi ya nahi ___دوران حمل بیوی کو طلاق دینے سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟؟؟

0

Dorane hamal bibi ko talaq dene se talaq waqe hogi ya nahi

 دوران حمل بیوی کو طلاق دینے سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟؟؟



  السلام علیکم

جناب میرا سوال ہے کہ اگر زید کی بیوی کسی غیر مرد سے حاملہ ہو گئی کیا زید دوران حمل اس کو طلاق دے سکتا ہے۔

مہربانی کرکے جواب عنایت فرمائیں قران و احادیث کی روشنی میں۔ 


سائل : جموں و کشمیر

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

حالت حمل میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جائیگی اور اس کی عدت وضع حمل ہے قرآن مجید میں ہے : وَ اُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّؕ" ترجمہ :اور حمل والیوں کی عدت یہ ہے کہ اپنا حمل جن لیں۔ ( سورہ طلاق آیت 4 ) در مختار مع تنویر الابصار میں ہے :وحل طلاقھن ای الاٰیسة والصغیرۃ والحامل عقب وطء لان الکراھة فیمن تحیض لتوھم الحبل وھو مفقود ھھنا"  ترجمہ : بوڑھی عورت، نابالغہ اور حاملہ عورت کو جماع کے بعد بھی طلاق دینا حلال ہے کیونکہ مکروہ حیض والی عورت کو طُہر میں جماع کے بعد طلاق دینا اس لئے تھا کہ وہاں حمل ٹھہرنے کا احتمال ہوتا ہے جبکہ یہ احتمال یہاں نہیں ہے۔(ج4/ کتاب الطلاق، مطلب طلاق الدور،صفحہ 434 ) فتاویٰ ہندیہ میں ہے : و طلاق الحامل يجوز عقيب الجماع" (ج1/ کتاب الطلاق، الباب الاول فی تفسیرہ۔۔الخ 349) فتاویٰ رضویہ میں ہے : عورت کوحمل ہونا مانع وقوعِ طلاق نہیں، اگر طلاق بائن تھی تو مطلقاً اور اگررجعی تھی اور بچّہ پیدا ہونے تک نہ زبانی رجعت کی نہ زوجہ کو ہاتھ لگایا تو بعد ولادت عورت نکاح سے نکل گئی اب اسے اختیار ہے جس سے چاہے نکاح کرے، اور اگر طلاق رجعی تھی اور قبل ولادت قول یا فعل کے ذریعہ سے شوہر نے رجعت کرلی تو عورت بدستور اس کے نکاح میں ہے دوسری جگہ نکاح نہیں کرسکتی۔ ( جلد 12/ صفحہ 375)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند

*17/ ذی القعدہ 1442ھ* 

*28/ جون2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad