السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اور خیریت سے ہیں حضرت میرا ایک سوال ہے کہ اگر وتر کی نماز امام صاحب جماعت سے پڑھ رہے تھے دعاء قنود پڑھنا بھول گئے اور رکوع میں چلے گئے تو اب کیا کریں۔
سائل : بندئہ خدا
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
جب امام قنوت پڑھنا بھول جائے پھر اسے رکوع میں یاد آئے تو وہ دوبارہ قنوت کے لئے قیام کی طرف نہ لوٹے بلکہ آخر میں سجدہ سہو کرے۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : جو شخص قنوت بھول کر رکوع میں چلا جائے اسے جائز نہیں کہ پھر قنوت کی طرف پلٹے بلکہ حکم ہے کہ نماز ختم کر کے اخیر میں سجدہ سہو کر لے پھر اگر کسی نے اس حکم کا خلاف کیا تو بعض ائمہ کے نزدیک اس کی نماز باطل ہوجائے گی اور اصح یہ ہے کہ برا کیا گنہگار ہوا مگر نماز نہ جائے گی۔ردالمحتار میں مبتغی سے ہے: لوسھا عن القنوت فرکع فانه لو عاد وقنت لا تفسد علی الاصح ؎ اھ" اگر قنوت بھول گئی اور رکوع کیا اب اگر لوٹ کر قنوت پڑھی تو اصح قول کے مطابق نماز فاسد نہ ہوگی اھ۔ وفیه عن الفتح فی مسئله العود الی التشھد بعد القیام للثالثة لایحل ولکنه بالصحة لایخل؎ اھ ۔ اور اسی میں مسئلہ تیسری رکعت کی طرف قیام کے بعد تشہد کی طرف لوٹنا کے تحت ہے کہ یہ جائز نہیں البتہ صحت نماز میں مخل نہیں اھ۔
بہر حال اس عود کو جائز کوئی نہیں بتاتا تو جن مقتدیوں نے اسے اس عود نا جائز کی طرف بلانے کے لئے تکبیر کہی ان کی نماز فاسد ہوئی امام ان کے کہنے کی بنا پر نہ لوٹتا نہ ان کے بتائے سے اسے یاد آتا بلکہ اسے خود ہی یاد آتا اور لوٹتا اگر چہ اس کا یاد کرنا اور ان کا تکبیر کہنا برابر واقع ہوتا تو اس صورت میں مذہب اصح پر امام اور باقی مقتدیوں کی نماز ہو جاتی یعنی واجب اتر جاتا اگر چہ اس کراہت تحریم کے باعث اعادہ واجب ہوتا اب کہ وہ ان مقتدیوں کے بتانے سے پلٹا اور یہ نماز سے خارج تھے تو خود اس کی بھی نماز جاتی رہی اور اس کے سبب سب کی گئی لانه امتثل امرھم أو تذکر بتکبیر ھم فعاد برائ نفسه فقد تعلم ممن ھو خارج الصلوۃ کما افادہ فی البحر" ( کیونکہ اس نے ان کی بات مانی یا اسے ان کی تکبیر سے یاد دہانی ہوئی اور وہ اپنی رائے سے لوٹا تو اب اس نے نماز سے خارج آدمی سے سیکھایا جانا ہے ۔ جیسا کہ بحر میں اس کا افادہ کیا۔ ( جلد 8/ صفحہ 219)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء ، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند
*10/ ذی القعدہ 1442ھ*
*21/ جون 2021ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

